جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 19؍ ستمبر:مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے آج سی سی ایل میں نمو پارک کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے یوم پیدائش کو ملک بھر میں خدمت کے تہوار کے طور پر منایا جا رہا ہے۔مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے آج رانچی میں دیوی ماں کے لیے وقف باغ نمو پارک کا افتتاح کیا جو سیوا پکھواڑا (خدمت پکھواڑے) کے حصے کے طور پر ہے۔اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے کہا کہ نمو پارک ہندوستان کے لوگوں کی صحت اور بہبود کو یقینی بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا جا رہا ہے۔اس پارک کی تعمیر سے بزرگوں، خواتین اور بچوں کو صحت مند زندگی کے لیے ضروری تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ پارک میں ایک کھلا جم، فوارے، یوگا، اور واکنگ ٹریک شامل ہے۔
یہ پارک ماں اور ماحول کے لیے وقف ہے
سی سی ایل کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ہرش ناتھ مشرا، چیف ویجیلنس آفیسر پنکج کمار، عادل حسین، ششانک راج، سابق ایم ایل اے سمری لال، دھیرج مہتو، رومیت نارائن سنگھ، رام لکھن رام، کندن سنگھ، وکاس روی،راجو رجک، بھیم پربھاکر، رویندر کمار، راجیش کمار، ببن بلیرام پرساد، نریندر پانڈے،چھوٹن لوہار نارائن نائک، نرنجن نائک سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔
