جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 23؍مئی: پون کمار، ڈی ایس سی کی قیادت میں آر پی ایف ٹیم نے ہٹیا میں منعقدہ انٹرڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ میںمیکنیکل ٹیم کو شکست دیکر فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ آر پی ایف ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میںشاندار کارکردگی کرتے ہوئے تمام میچوں میں جیت حاصل کی ۔ فائنل مقابلہ میں آر پی ایف ٹیم کے کانسٹیبل بی ایل مینا مین آف دا میچ رہے۔ ہیڈ کانسٹیبل سنجے کو ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین بلے باز اور کانسٹیبل بی ایل مینا کو بہترین گیندباز قرار دیا گیا۔
