ہومJharkhandرنپاس صد سالہ تقریب آج ؛ وزیر اعلیٰ مہمان خصوصی ہوں گے

رنپاس صد سالہ تقریب آج ؛ وزیر اعلیٰ مہمان خصوصی ہوں گے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 3 ستمبر:۔ ریاستی وزیر صحت عرفان انصاری نے بدھ کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی اور انہیں رنپاس صد سالہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس دعوت کو بخوشی قبول کر لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ رنپاس (رانچی انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائیکاٹری اینڈ الائیڈ سائنسز) کی صد سالہ تقریب کا انعقاد 4 ستمبر کو کانکے میں واقع کیمپس میں شاندار طریقے سے کیا جائے گا۔ چیف منسٹر ہیمنت سورین رنپاس کی صد سالہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر صحت عرفان انصاری اور رانچی کے ایم پی سنجے سیٹھ بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور بیرون ملک کے مشہور ڈاکٹر اور دماغی صحت کے ماہرین بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version