ہومJharkhandجرائم پر قابو پانے کے لیے "رکشک رائڈرس " بائیک دستہ تیار

جرائم پر قابو پانے کے لیے “رکشک رائڈرس ” بائیک دستہ تیار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ایس پی ہرویندر سنگھ نے 75 ’رکشک رائڈرز‘ کو ہری جھنڈی دکھا کر کیا روانہ

جدید بھارت نیوز سروس
بوکارو،10؍جنوری: جرائم پر لگام لگانے اور مجرموں میں خوف پیدا کرنے کے لیے بوکارو پولیس نے ایک پہل کی ہے۔ پولیس نے “رکشک رائڈرز” بائیک دستہ کیو آر ٹی (QRT) تشکیل دیا ہے۔ بائیک سوار پولیس اہلکار رات کے وقت شہر کی گلیوں میں گشت کریں گے تاکہ عام لوگ چین کی نیند سو سکیں۔
ایس پی نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
ہفتہ کو ایس پی ہرویندر سنگھ نے رکشک رائڈرز ٹیم کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ایس پی نے بتایا کہ خاص طور پر رات 11بجے سے صبح 6 بجے تک رکشک رائڈرز شہر کی گلیوں میں گھومیں گے اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کریں گے، تاکہ عام عوام چین کی نیند سو سکے اور مجرموں میں پولیس کا خوف ہو۔
ایس پی نے 75 اہلکاروں کی ٹیم بنائی
بوکارو پولیس لائن میں ایک تقریب منعقد کر کے خصوصی دو پہیہ گاڑیوں کے ساتھ 75 رکشک رائڈرز کو روانہ کیا گیا۔ ایس پی نے بتایا کہ ٹیم میں فی الحال 75 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ تمام رکشک رائڈرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مجرموں پر لگام لگائیں اور مشکوک سرگرمی نظر آنے پر پولیس کی پٹرولنگ ٹیم کے ساتھ تال میل بنا کر کارروائی کریں۔ رکشک رائڈرز سے امید کی گئی ہے کہ وہ اپنے نام کے مطابق عام لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کریں گے اور مجرموں میں پولیس کے تئیں خوف پیدا کریں گے۔
ایس پی نے بتایا کہ رکشک رائڈرز کو الگ الگ تھانہ علاقوں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر طریقے سے ڈیوٹی نبھانے والے رکشک رائڈرز کو انعام دیا جائے گا اور جن کے علاقے میں رات کے وقت جرم ہوگا، ان رکشک رائڈرز کو ‘شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا اور ان پر کارروائی بھی کی جائے گی۔قابلِ ذکر ہے کہ بوکارو ضلع میں رکشک رائڈرز کو تعینات کرنے کی ضرورت تب محسوس ہوئی جب مسلسل مجرمانہ واقعات نے پولیس کو بے چین کر دیا اور عام عوام کا سکون چھین لیا۔ پولیس کی انتھک کوششوں کے باوجود جرائم پر قابو نہیں پایا جا رہا تھا اور پولیس مجرموں پر نکیل کسنے میں ناکام ثابت ہو رہی تھی۔ اس کے بعد پولیس حکام نے جرائم اور مجرموں کے خلاف موثر قدم اٹھانے کے لیے غور و خوض کیا اور پھر رکشک رائڈرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔پولیس کی اس پہل کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ رکشک رائڈرز اپنے مقصد میں کس حد تک کامیاب ہو پاتے ہیں۔ تاہم، بوکارو پولیس کو یہ امید ہے کہ رکشک رائڈرز عام لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے اور لوگوں کو بہتر پولیسنگ مل سکے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version