ہومJharkhandہنٹر گنج میں رہائشی اسکیموں کا جائزہ اجلاس، بی ڈی او کی...

ہنٹر گنج میں رہائشی اسکیموں کا جائزہ اجلاس، بی ڈی او کی سخت ہدایات

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نامکمل مکانات پر ہوگی ریکوری ، پنچایت سکریٹریوں سے روزانہ رپورٹ طلب

جدید بھارت نیو زسروس
چترا،29؍دسمبر: ہنٹر گنج بلاک آفس کے آڈیٹوریم میں ہفتہ کے روز ابوا رہائشی اسکیم، وزیر اعظم رہائشی اسکیم اور امبیڈکر رہائشی اسکیم کی پیش رفت کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت بی ڈی او نکھل گورو کمان کچھپ نے کی۔ اجلاس میں بلاک کوآرڈینیٹر، تمام پنچایت سکریٹری، مکھیا، پنچایت اسسٹنٹ اور روزگار سیوک موجود تھے۔جائزے کے دوران ابوا رہائشی اسکیم سال 24-2023 اور 25-2024 کی صورتحال پیش کی گئی۔ بتایا گیا کہ 24-2023 میں منظور شدہ 1470 مکانات میں سے 778 مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ باقی زیر تعمیر ہیں۔ وہیں 25-2024 میں کل 4767 مکانات کا ہدف مقرر ہے، جن میں سے صرف 602 مکانات مکمل ہوئے ہیں، جبکہ 3469 مکانات ابھی زیر التوا ہیں۔وزیر اعظم رہائشی اسکیم (22-2016) کے تحت بلاک میں 15375 مکانات منظور کیے گئے تھے، جن میں سے 15124 کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ 251 مکانات کی تعمیر ابھی باقی ہے۔ سال 25-2024 میں 3765 مکانات کا ہدف ملا ہے، جن میں سے صرف 296 مکانات مکمل ہوئے ہیں۔امبیڈکر رہائشی اسکیم کے تحت 17-2016 سے 25-2024 کے درمیان بلاک کو کل 279 مکانات منظور ہوئے، جن میں 266 مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور باقی زیر تعمیر ہیں۔ اجلاس میں بی ڈی او نے واضح کیا کہ غریبوں کے لیے بنائے گئے مکانات کسی بھی صورت میں نامکمل نہیں رہنے چاہئیں۔ انہوں نے ہدایات دیں: مستفیدین (Beneficiaries) کی جگہ پر جا کر تصدیق لازمی طور پر کریں۔جو مستفیدین رقم لینے کے باوجود تعمیراتی کام شروع نہیں کرتے، ان کے خلاف ریکوری کی کارروائی کی جائے۔ تمام پنچایت سکریٹری روزانہ مکانات کی تازہ ترین پیش رفت رپورٹ پیش کریں۔ تعمیر میں لاپرواہی برتنے والوں پر محکمانہ کارروائی کی وارنینگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کئی پنچایتوں میں لاپرواہی کی وجہ سے تعمیراتی کاموں میں سستی دیکھی گئی ہے، جسے فوری طور پر درست کیا جائے گا۔ حکومت کی یہ اہم اسکیم غریبوں کو چھت دینے کے لیے ہے، اس لیے ہر مستفید کو وقت پر مکان ملے، یہ یقینی بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔اجلاس میں بلاک کوآرڈینیٹر مکیش کمار، پنچایت سکریٹری مہیش مستری، پران کمار، آنند کمار، شیو کمار داس، بھونیشور ٹھاکر، تارہ منی کھلکھو، مکھیا بسنتی پنا، نریش یادو، دودھ ناتھ یادو، مدن چودھری، رینو دیوی، رجنی دیوی، چیتو یادو، برج کشور سنگھ اور پنچایت اسسٹنٹ سمیت تمام متعلقہ افسران و ملازمین شریک تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version