ہومJharkhandپینے کے پانی کی سہولیات اور پنچایتوں کی مضبوطی سے متعلق جائزہ...

پینے کے پانی کی سہولیات اور پنچایتوں کی مضبوطی سے متعلق جائزہ میٹنگ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تمام متعلقہ افسران اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیں : ڈی سی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 12؍اپریل : ڈپٹی کمشنر نیز ضلع مجسٹریٹ، رانچی، منجوناتھ بھجنتری نے تمام بلاک ڈیولپمنٹ افسروں، تمام پنچایتوں کے مکھیا ، پینے کے پانی حفظان صحت محکمہ ، مشرقی اور مغربی علاقوں کے ایگزیکیوٹیو انجینئروں، ، اسسٹنٹ انجینئروں، جونیئر انجینئروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کی۔تمام متعلقہ افسران کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ موسم گرما کے دوران ضلع میں پینے کے پانی کا کسی بھی صورت میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔ پنچایت کے کچھ مکھیا سے بات کرنے اور پینے کے پانی کے مسئلہ کی صورتحال کے بارے میں معلومات لینے کے بعد، ان سے نل کی مرمت اور نئے نلوں کی فزیکل تصدیق کی فہرست جلد بھیجنے کو کہا گیا۔
پنچایتوں کو مضبوط بنانے پر بھی کام کرنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر نیز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منجوناتھ بھجنتری گرمیوں کے دوران ضلع میں پینے کے پانی کی کوئی پریشانی نہ ہو، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بہت سنجیدہ ہیں ۔ اس حوالے سے وہ پہلے بھی کئی اجلاس کر چکے ہیں۔ انہوں نے موسم گرما کی آمد سے قبل تمام متعلقہ افسران کو سخت ہدایات بھی دی ہیں۔
اسی کڑی میں آج ڈپٹی کمشنر نیز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منجوناتھ بھجنتری نے تمام پنچایتوں کے مکھیا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پینے کے پانی کی سہولیات اور گرمی کے پیش نظر پنچایتوں کی مضبوطی کے سلسلے میں ایک اہم جائزہ میٹنگ کی۔
تازہ ترین صورتحال سے متعلق معلومات
ڈپٹی کمشنر نئے ہینڈ پمپ اور ہینڈ پمپ مرمتی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات لیں ۔ تمام متعلقہ افسران سے نئے ہینڈ پمپ کی طبعی حالت کے بارے میں معلومات لینے کے بعد تمام متعلقہ افسران کو سخت ہدایات دیں کہ کسی بھی حالت میں پینے کے پانی کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران سے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ ضلع میں پینے کے پانی کے مسئلہ سے بچنے کے لیے تمام متعلقہ افسران ہینڈ پمپس کی مرمت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بلاک وائز کتنے ہینڈ پمپ لگائے گئے ہیں اس کی مکمل فہرست جلد از جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ تمام متعلقہ افسران سے کہا گیا کہ وہ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیں۔
پینے کے پانی کے مسئلہ کی صورتحال کے بارے میں معلومات
ڈپٹی کمشنر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پنچایت کے کچھ مکھیا سے بات کی اور پینے کے پانی کے مسئلہ کی صورتحال کے بارے میں معلومات لینے کے بعد ان سے ہینڈ پمپ کی مرمت اور نئے ہینڈ پمپوں کی فزیکل ویری فکیشن کی فہرست جلد بھیجنے کو کہا۔ڈپٹی کمشنر نے کانفرنس کے ذریعے خصوصی طور پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد پینے کے پانی کی سہولیات کو مضبوط بنانا ہے اور پنچایتوں کی مضبوطی سے متعلق کاموں جیسے انفراسٹرکچر، انتظامی صلاحیت اور گاؤں کے روزگار کی اسکیموں کی طرف ٹھوس اقدامات کرکے پنچایتوں کو مزید موثر بنانا ہے۔ جس پر کام ہو رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام مکھیوں سے خصوصی طور پر کہا کہ پنچایت کی خواتین بکریاں اور مرغیاں پال کر جھارکھنڈ مکھیہ منتری منیاں سمان یوجنا کے اعزازیہ کا بہتر استعمال کریں تاکہ خواتین مالی طور پر قابل اور خود انحصار بن سکیں۔میٹنگ میں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر رانچی، دنیش کمار یادو، ضلع پنچایتی راج آفیسر رانچی، مسٹر راجیش کمار ساو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن اینڈ سائنس آفیسر رانچی، راجیو کمار میٹنگ میں موجود تھے اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے معلقہ افسران اور پنچایتی نمائندے شامل ہوئے ۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version