تمام محکموں کو کوآرڈینیشن قائم کر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،26؍جولائی: ڈپٹی کمشنر-کم-ضلع مجسٹریٹ، رانچی، منجوناتھ بھجنتری نے ضلع سطح کے افسران کے ساتھ کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرموکے 31 جولائی اور 1 اگست 2025 کو مجوزہ ٹور پروگرام کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا۔میٹنگ میں صدر جمہوریہ کے دورے کی تیاریوں، سیکورٹی انتظامات، ٹریفک کے انتظامات، استقبالیہ اور پروگرام کے مقامات کے انتظامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتری نے متعلقہ محکموں کو ان کے کاموں کی واضح ذمہ داری دیتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ کے دورہ کو بے عیب طریقے سے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تمام محکموں کو کوآرڈینیشن قائم کر کے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتری نے رانچی میں مجوزہ پروگرام کے مقامات اور دیگر ممکنہ مقامات پر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے صفائی، سیکورٹی، ٹریفک کنٹرول، فائر فائٹنگ، صحت کی سہولت، پینے کے پانی، بیت الخلاء، پارکنگ کے انتظامات وغیرہ کا محکمہ وار جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتری نے کہا کہ تمام افسران کو چاہئے کہ وہ صدر جمہوریہ کے مجوزہ دورہ کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری ہوشیاری اور حساسیت کے ساتھ نبھائیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تیاریوں کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا اور کاموں کی پیش رفت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس رانچی چندن کمار سنہا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (لااینڈ آرڈر) راجیشور ناتھ آلوک، سب ڈویژنل آفیسر صدر اتکرش کمار، پولیس سپرنٹنڈنٹ، ٹریفک کیلاش کرمالی، سول سرجن ڈاکٹر پربھات کمار، ضلع نگران کے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ راجیشور کمار، ریجنل پولیس آفیسر، اتکرش کمار اور دیگر موجود تھے۔
