جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10؍ دسمبر: 13 سے 15 دسمبر تک امیتابھ چودھری کرکٹ اسٹیڈیم، انگڑا، رانچی میں بھارت اور نیپال کے درمیان معذور افراد کی تین بین الاقوامی ٹی-20 کرکٹ میچوں کی سیریز ’چیمپئن اسپرنٹ کپ‘ منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ڈس ایبلڈ کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کی منظوری سے جھارکھنڈ ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور راؤنڈ ٹیبل انڈیا کے زیرِ اہتمام ہوگا۔ راؤنڈ ٹیبل انڈیا کے رانچی چیپٹر 244 کے صدر آکاش کھوسلا نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ ڈی سی سی بی آئی کے صدر مکیش کنچن نے بتایا کہ نیپال کی ٹیم 12 دسمبر کو رانچی پہنچے گی۔ نیپال کی ٹیم کے پاس مضبوط کھلاڑی ہیں اور ہندوستان انہیں ہلکے میں نہیں لے گا۔ جھارکھنڈ ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر راہل مہتا نے کہا کہ اسے ایک کھیل کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے، بلکہ معذور افراد کی شمولیت کو فروغ دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔ سرپرست رمیش سنگھ نے کہا کہ حکومت اور صنعت کو ایسے واقعات کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تمام میچز رات گیارہ بجے شروع ہوں گے۔ اس موقع پر آکاش کھوسلہ، رمیش سنگھ، مکیش کنچن، سریتا سنہا، پیٹرترکی سمیت کئی لوگ موجود تھے۔
