ہومJharkhandRanchiخواتین کیلئے صد فیصد ریزرویشن آئینی

خواتین کیلئے صد فیصد ریزرویشن آئینی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ہائی کورٹ نے لیڈی سپروائزر کی تقرری پر لگی روک ہٹائی، ڈویژن بنچ کا بڑا فیصلہ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،24؍مارچ: جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایم ایس سوناک اور جسٹس راجیش شنکر کی بنچ نے لیڈی سپروائزر (خاتون نگراں) کے عہدوں پر صرف خواتین کی تقرری سے متعلق قواعد کو ابتدائی طور پر آئینی قرار دیا ہے۔ عدالت نے تقرری کے عمل پر لگی عبوری روک کو بھی ہٹا لیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ معاملہ قواعد کی آئینی حیثیت پر سوال اٹھانے والا نہیں تھا کیونکہ درخواست گزار خود خواتین ہیں اور انہوں نے قواعد کو چیلنج نہیں کیا تھا۔بنچ نے کہا کہ یہ معاملہ 100 فیصد ریزرویشن کا نہیں بلکہ ریاست کی پالیسی کا ہے، کیونکہ ‘انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز‘ (ICDS) اسکیم کے تحت حاملہ خواتین اور چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے پیشِ نظر یہ عہدہ خواتین کیلئےسب سے زیادہ موزوں ہے۔ عدالت نے سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 15(3) کے تحت ریاست خواتین کیلئےخصوصی دفعات بنا سکتی ہے اور یہ اختیار آرٹیکل 16 کے ذریعے محدود نہیں ہے۔ مزید یہ کہ ریزرویشن کی 50 فیصد حد بنیادی طور پر پسماندہ طبقات کیلئےہے اور یہ معاملہ اس زمرے میں نہیں آتا۔عدالت نے تعلیمی قابلیت سے متعلق تنازع کی سماعت کیلئےمعاملہ سنگل بنچ کو بھیج دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ تقرری خط (Appointment Letter) میں یہ واضح کیا جائے کہ یہ عمل سنگل بنچ کے حتمی حکم سے مشروط ہوگا۔واضح رہے کہ 28 اگست 2025 کو جسٹس آنند سین کی عدالت نے تقرریوں پر روک لگا دی تھی، جس پر ڈویژن بنچ نے اب فیصلہ سنایا ہے۔ جے ایس ایس سی (JSSC) نے محکمہ بہبودِ اطفال میں لیڈی سپروائزر کے 421 عہدوں کیلئےاشتہار جاری کیا تھا۔ درخواست گزار اس امتحان میں شامل ہوئے تھے، لیکن کمیشن نے ان کی اہلیت کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ ان کے پاس اشتہار میں درج بنیادی مضامین کے بجائے ذیلی مضامین کی ڈگری ہے۔ اب اس پہلو پر سنگل بنچ سماعت کرے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.