ہومJharkhandرام گڑھ ڈی سی نے دلمی بلاک کا دورہ کر مختلف اسکیموں...

رام گڑھ ڈی سی نے دلمی بلاک کا دورہ کر مختلف اسکیموں کا معائنہ کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

عہدیداروں کو کئی ضروری ہدایات دیں

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،28؍جون: ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر رام گڑھ فیض اے کیو احمد ممتاز نے رام گڑھ ضلع کے تحت دلمی بلاک کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بلاک میں ہاؤسنگ اسکیم، ماڈل آنگن واڑی، سڑک کی تعمیر سے متعلق اسکیموں کا معائنہ کیا۔سب سے پہلے ڈپٹی کمشنر نے دلمی بلاک کے گوڑاتو میں ہاؤسنگ اسکیم کے تحت زیر تعمیر مکان کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی ہاؤسنگ کوآرڈینیٹر کو ہدایت کی کہ مستحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے اور مکان کی تعمیر وقت پر مکمل کی جائے۔گوڑاتو کے بعد ڈپٹی کمشنر نے سیرو علاقہ میں ماڈل آنگن واڑی سنٹر کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے آنگن واڑی کے ذریعہ عام لوگوں کو حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں جانکاری لی اور سنٹر کو کامیابی سے چلانے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آنگن واڑی سنٹر کے فوائد پہنچانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔سیرو کے علاقے میں ہی ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر سڑک سمیت دیگر اسکیموں کا معائنہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسکیموں کی تعمیر میں معیار پر خصوصی توجہ دینے اور اسکیموں کو بروقت مکمل کرنے کے حوالے سے کئی اہم ہدایات دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر آشیش اگروال، انچارج آفیسر کنفیڈینشل برانچ رویندر کمار گپتا، زونل آفیسر دلمی کشوری یادو وغیرہ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version