دو راؤنڈ فائر، خاتون کانسٹیبل زخمی
جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد، 30 جنوری:۔ کوئلہ چوروں نے ضلع کے بی سی سی ایل لودانا ایریا 10 کے گھانواڈیہہ او پی علاقے میں کجاما آؤٹ سورسنگ پر پتھراؤ کیا ہے۔ سی آئی ایس ایف کی ٹیم چھاپے کے لیے پہنچی تھی۔ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ کوئلہ چوروں کو جارحانہ ہوتے دیکھ کر سی آئی ایس ایف نے خود کو بچانے کے لیے دو راؤنڈ فائر کیے۔ جس کے بعد تمام کوئلہ چور موقع سے فرار ہو گئے۔ سی آئی ایس ایف کی چھاپہ مار ٹیم میں شامل ایک خاتون کانسٹیبل بھی زخمی ہوگئی۔ چھاپہ مار ٹیم میں شامل سی آئی ایس ایف افسر نے بتایا کہ آؤٹ سورسنگ کانوں سے کوئلہ چوری کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ جس کی روشنی میں سی آئی ایس ایف کی ٹیم چھاپہ ماری کے لیے پہنچی تھی۔ سی آئی ایس ایف کی ٹیم کو دیکھ کر کوئلہ چوروں نے پتھراؤ کیا۔ گھانواڈیہ پولیس اسٹیشن کے انچارج سونو کمار کا کہنا ہے کہ سی آئی ایس ایف کی ٹیم چھاپے کے لیے بی سی سی ایل کجاما مائنز پہنچی تھی۔ اس دوران گاؤں والوں اور سی آئی ایس ایف کے درمیان پتھراؤ ہوا۔ اس واقعہ میں چھاپہ مار ٹیم میں شامل ایک خاتون کانسٹیبل زخمی ہوگئی۔ سی آئی ایس ایف نے اپنے دفاع کے لیے ہوا میں دو راؤنڈ فائر بھی کیا۔ اس معاملے میں سی آئی ایس ایف کی طرف سے تحریری شکایت کی گئی ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
(فوٹو)
