جدید بھارت نیوز سروس
جامتاڑا،14فروری:۔نارائن پور کے پابیا کندواٹانڑ گائوں میں جو حادثہ ہوئی ہے، اس نے پورے علاقے کو دکھ میں ڈال دیا ہے۔ جمعرات کو گووند پور- صاحب گنج ہائیوے پر ہوئے دردناک سڑک حادثے میں 11 سالہ وشال مرمو کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ نے پریوار پر دکھوں کا پہاڑ توڑ دیا۔ والدین کے لئے یہ برا خواب سے کم نہیں تھا۔ چاروں جانب ماتم پسرا ہوا تھا، آنسو تھمنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ وزیر صحت عرفان انصاری کو جب یہ خبر معلوم ہوئی تو فوراً مہلوک کے گھر پہنچے۔ گھر پہنچتے ہی دیکھتے ہیں کہ وہاں کا ماحول بے حد غمگین ہے، سب لوگ مایوس ہیں۔ تبھی اچانک سے مہلوک کی ماں کی طبیعت خراب ہونے لگی اور ان کو سانس لینے میں کافی پریشانی ہو رہی تھی، تبھی وزیر صحت عرفان انصاری آگے بڑھے اور ایک عوامی نمائندہ نہیں بلکہ ڈاکٹر کی حیثیت سے اس کی ماں کی علاج کی ، پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان کی ماں بہت بہتر محسوس کرنے لگی اور ان کی طبیعت میں سدھار دیکھنے کو ملا۔ پھر فوراً وزیر صحت نے تین اور ڈاکٹروں کو بلایا اور علاج کا پورا انتظام کروایا۔ عرفان انصاری کی حساسیت دیکھ کر موجود لوگوں نے انہیں مسیحا تک کہا۔ وہیں وزیر صحت نے پریوار والوں کو ہر ممکنہ مدد کا بھروسہ دلایا، ساتھ ہی انتظامیہ کو یہ ہدایت دی کہ جہاں حادثہ ہوا ہے، وہاں اسپیڈ بریکر بنایا جائے تاکہ پھر دوبارہ کبھی ایسا حادثہ پیش نہ آ سکیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے ایک عوامی نمائندہ کے طور پر منتخب کیا ہے، اور میرے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ میرے ڈاکٹر ہونے کا فائدہ بھی عوام کو مل رہا ہے۔ میں جامتاڑا کی عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مجھ پر اٹوٹ بھروسہ دکھایا ہے۔ راہل گاندھی، ہیمنت سورین اور کانگریس پارٹی ہمیشہ غریبوں، ضرورت مندوں اور متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ عوامی خدمت اور ہر زندگی کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔
