ہومJharkhandایران میں تشدد اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر رانچی...

ایران میں تشدد اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر رانچی میں احتجاج

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نیتن یاہو اور ٹرمپ کے پوسٹر نذرِ آتش، مظاہرین کی شدید نعرے بازی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 6؍ مارچ: ایران میں جاری شدید تشدد، سینکڑوں اسکولی طلبہ و ہزاروں شہریوں کی موت اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف آج رانچی کی سڑکوں پر زبردست غم و غصہ دیکھا گیا۔ ‘جھارکھنڈ مسلم یوتھ فورم ‘ کے بینر تلے جمعہ کی نماز کے بعد سینکڑوں لوگوں نے رتن ٹاکیز کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا اور عالمی امن کے لیے خطرہ بنے اسرائیل و امریکہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے خلاف پھوٹا غصہ
دوپہر کے وقت اقرا مسجد کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹروں کو آگ لگا دی۔ اس دوران “انسانیت کا دشمن امریکہ-اسرائیل مردہ باد” اور “بھارت کا دشمن امریکہ” جیسے نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔
بھارت سرکار کی خاموشی پر سوالات
مظاہرے کی قیادت کر رہے فورم کے صدر محمد شاہد ایوبی نے مرکزی حکومت کے رویے پر سخت اعتراض جتایا۔ انہوں نے کہاکہ “آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت اور بے گناہ شہریوں کا قتلِ عام عالمی انصاف کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہے۔ بحرِ ہند میں امریکہ کی جانب سے 100 سے زائد ایرانی مہمانوں اور جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، لیکن بھارت سرکار اب تک خاموش ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔”
اہم مطالبات:
فورم نے مرکزی حکومت اور عالمی برادری کے سامنے درج ذیل مطالبات رکھے:
ہنگامی انخلاء: ایران میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو نکالنے کے لیے فوری منصوبہ بندی کی جائے۔
مودی کی ثالثی: وزیراعظم مودی دونوں فریقین سے بات چیت کر کے کشیدگی کم کرنے میں اپنا عالمی کردار ادا کریں۔
ایڈوائزری: بھارتی سفارت خانہ شہریوں کے لیے مسلسل حفاظتی رہنما خطوط جاری کرے۔
اقوام متحدہ کی مداخلت: اقوام متحدہ (UN) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی اس کشیدگی کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
اس احتجاجی مظاہرے میں بنیادی طور پر فہیم احمد، سرور خان، آصف خان اور بڑی تعداد میں مقامی شہری موجود رہے۔ مقررین نے واضح کیا کہ جب تک بین الاقوامی ناانصافی بند نہیں ہوتی، ان کی جدوجہد اور آواز بلند رہے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.