ہومJharkhandچائباسہ میں پارا ٹیچر قتل معاملے کا انکشاف، پولیس نے 3 ملزمان...

چائباسہ میں پارا ٹیچر قتل معاملے کا انکشاف، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
چائباسہ ،یکم؍دسمبر: مغربی سنگھ بھوم ضلع کے ٹونٹو تھانہ علاقے سے قتل کے الزام میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پرانا پانی بازار ٹانڑ میں 29 نومبر کی صبح 50 سالہ پارا ٹیچر مُکرُو دیوگَم کا قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کی اطلاع مُنڈا پرانا پانی نے پولیس کو دی تھی۔ چائباسہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے حکم پر فوری کارروائی کی گئی۔اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او جگناتھ پور کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔ تکنیکی شعبے کی مدد سے 30 نومبر کو بنائی گئی ٹیم نے واقعے میں شامل تینوں ملزمان کو کیجرہ گاؤں سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے اعترافی بیان کی بنیاد پر واردات کے وقت پہنے گئے کپڑے، خون آلود پتھر، لاٹھی اور مٹی وغیرہ ضبط کر لی۔
ہڑیا پینے کے معاملے پر تنازع کے بعد قتل
پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مقتول مُکرُو دیوگَم سُندی سورنیا میں پارا ٹیچر تھے اور ہفتہ وار بازار کے لیے پرانا پانی بازار آئے تھے۔ اسی دوران ہڑیا پینے کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا، جس کے بعد تینوں ملزمان نے مل کر ان کا قتل کر دیا۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔ملزمان کی شناخت اس طرح ہوئی ہے:ٹونٹو تھانہ کے رہائشی 25 سالہ سوما سُندی، 20 سالہ سینو گوڑ اور 20سالہ منگل کارووا شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والاخون آلود پتھر، ڈنڈا اور کپڑے ضبط کر لیے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ فی الحال کسی بھی ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version