ہومJharkhandپکسل انٹر اسکول مقابلہ 25-2024 کی گرینڈ فائنل نیز ایوارڈ تقریب کا...

پکسل انٹر اسکول مقابلہ 25-2024 کی گرینڈ فائنل نیز ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 11؍مئی: پکسل لرن ایجوکیشن فاؤنڈیشن پکسل انٹر اسکول مقابلہ 25-2024 کی گرینڈ فائنل نیز ایوارڈ تقریب کا انعقاد شہر کے سرکردہ اسکولوں کے تعاون سے پلاش میٹنگ ہال، ڈورنڈا میں کیا گیا۔ یہ تقریب ہینڈ رائٹنگ، ہجے اور جنرل نالج جیسے زمروں میں تعلیمی فضیلت اور تخلیقی صلاحیتوں کا جشن مناتی ہے، اور اس کا مقصد کلاس 1 سے 10 تک کے روشن ترین نوجوان ذہنوں کو اکٹھا کرنا ہے۔پروگرام کے مہمان خصوصی راجیہ سبھا ممبر مہوا ماجی ، مہمان اعزازی ڈی آئی جی نوشاد عالم ، خالد احمد سول جج نیز جوڈیشل مجسٹریٹ، ایم ایس خالدہ حیا رشمی ایڈووکیٹ جھارکھنڈہائی کورٹ، ڈاکٹر نیہا علی ایم بی بی ایس ماہر نسواں ہوپویل اسپتال رانچی، سید ریاض احمد ( آئی اے ایس ) ایڈیشنل سکریٹری، اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم محکمہ خاص طور پر موجود تھے۔ اس شاندار اختتامی تقریب میں صلاحیت مند نوجوان فائنلسٹ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ان رہنماؤں اور اساتذہ بھی اعزاز سے نوازا گیا، جنہوںنے ان کی پرورش اور رہنمائی کی۔ موقع پر آفرین آزاد، ڈائرکٹر پکسل لرن ایجوکیشن فاؤنڈیشن ، دار الارقم اسکول، حدیبیہ انٹرنیشنل اسکول، جوہر اکیڈمی ، رائل پام انٹرنیشنل اسکول، پام انٹرنیشنل اسکول کے بچے شامل تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version