جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 3؍ستمبر: کانکے اسمبلی حلقہ کے تحت ایم پی فنڈ سے 20 لاکھ کی لاگت سے پی سی سی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ پی سی سی روڈ جگت پورم کالونی کمہاریا چندوے، کیرا کونا، کانکے روڈ میں تعمیر کی جانی ہے۔مذکورہ تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد مقامی شہریوں کے ہمراہ رکھا گیا۔ سیٹھ نے کہا کہ تمام علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے رانچی کے تمام باشندوں کو قدرتی تہوار کرم کے لیے ڈھیروں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے شہریوں سے بات چیت کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے سمری لال، نریندر کمار رام لگن رام، نکول ترکی، گوپال مہتو،مہانند، گروچرن منڈا، دیپک داس، امت ساہو، وکاس کمار روی، ببلو سنگھ، کندن سنگھ، راجو رجک، بلرام پرساد، راکیش سنگھ موجود تھے۔
