خوش نصیب ہے وہ شخص جس کی کمائی مسجد کی تعمیر میں صرف ہو: مولانا قطب الدین رضوی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،11؍ جنوری:آج اسلامی مرکز ہند پیڑھی میں ادارہ شرعیہ کی کوشش سے مسجد غوثیہ کی چھت کی ڈھلائی کے موقع پر ایک باوقار اور روحانی منظر دیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان نے پروگرام میں شرکت کی اور مسجد کی تعمیر کے کام کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین ہدایت اللہ خان نے کہا کہ ادارہ شریعہ مسلسل قوم کی خدمت میں مصروف ہے اور نہ صرف دینی میدان میں بلکہ سماجی سطح پر بھی قوم کے مسائل کے حل کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے میں اتحاد، بھائی چارے اور خدمت کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ مجھے ادارہ شریعہ کی دعوت پر اللہ کے گھر کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملا۔ مسجد کی تعمیر ہر صاحبِ ایمان کے لیے باعثِ سعادت ہے اور یہ عمل اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ بنتا ہے۔ آخر میں انہوں نے مسجد کی جلد تکمیل اور ادارہ شریعہ کی خدمات کے مزید فروغ کے لیے دعا کی اور کہا کہ قوم کو چاہیے کہ ایسے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،چیئرمین موصوف نے تمام اراکین مسجدغوثیہ اسلامی مرکزادارہ شرعیہ کے خدمات کو سراہا۔ مولانامحمدقطب الدین رضوی نے کہاکہ وہ شخص بڑاخوش نصیب ہے جس کی گاڑھی کمائی کی رقم تعمیرمسجد میں لگ جاتی ہے انہوں نے کہاکہ جس شخص کے اندرمذہبی بیداری پیداہوتی ہے وہ جہاں خداوندقدوس کی بندگی کرتاہے وہیں پوری انسانیت کی فلاح کے لیئے صف اول میں نظر آتا ہے، چیئرمین محترم ھدایت اللہ خان کی آمد پر ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی کی قیادت میں علماء کرام، عمائدین ملت اور طلبہ نے پھول اور گلدستہ دیکر ھدایت اللہ خان کاپرتپاک خیرمقدم کیاگیااور خوشیوں کااظہار کیاگیا۔اس مبارک موقع پر مولانامحمدقطب الدین رضوی، قاری محمد ایوب رضوی، مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی، حاجی عبدالقادرربانی، مولانامنہاج الدین، محمداسلم، مفتی اعجازحسین رضوی مصباحی، مولانانظام الدین مصباحی، محمدسلیم، مولاناکلیم الدین مصباحی، حافظ جاویدمصباحی، مولانامفتی عاقب جاویدمصباحی اور دیگر اداروں کے عمائدین نے شرکت کی۔ ازیں قبل صبح دس بجے مسجدغوثیہ اسلامی مرکزتوسیعی چھت کی ڈھلائ سے قبل نورانی محفل کاانعقاد مولانامحمدقطب الدین رضوی کی صدارت میں ہوا جس میں قرآن مقدس کی تلاوت مولاناقاری عابدرضافیضی نے کیاجبکہ قاری شوکت برکاتی نے ھدیہ نعت پیش کیا، ناظم اعلی اور دیگرعلماء نے تعمیرمسجدسے متعلق خطاب فرمایا، قل شریف ہوئ، صلوۃ اسلام پیش کیاگیاامام وخطیب مسجدغوثیہ مولانامنہاج الدین رضوی نے دعافرمایا، پہلی کڑھائ ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی نے رکھاصداے تکبیرورسالت سے فضاگونجتی رہی یکے بعد دیگرے علماء کرام نے کڑھائ میں حصہ لیا، چیئرمین موصوف نے بھی کڑھائ میں حصہ لیا، ذمہ داران مسجدغوثیہ نے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کیا اہل محلہ میں خوشیوں کی لہر دیکھی گئی ، امام صاحب نے تمام معاونین کاتہ دل سے شکریہ اداکیا۔
