جدید بھارت نیوز سروس رام گڑھ، 22جنوری: رام گڑھ پولس کی طرف سے بدھ کو رام گڑھ چھاؤنی فٹ بال گراؤنڈ میں عوامی شکایات کے ازالے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ عوامی شکایات کے ازالے کے پروگرام کے تحت ضلع کے تمام تھانوں میںا سٹالز لگائے گئے۔جہاں عام لوگوں نے تھانہ صدر کے علاقہ کے مسائل کے حوالے سے اپنے مسائل کا اظہار کیا وہیں سٹال پر جا کر تھانہ انچارج کے سامنے اپنے مسائل پیش کئے۔ اسی سٹال پر موجود تھانہ انچارج عوام کے مسائل سن رہے تھے اور مسائل کے حل کے لیے کوشاں تھے۔ موقع پر رام گڑھ تھانہ انچارج کشن کمار کجو، او پی انچارج محمد نوشاد،مانڈو تھانہ انچارج آر پی پاسوان، رجرپا تھانہ انچارج،مہیلا تھانہ انچارج پتراتو باسل بھور کنڈا گولابرلگا گھاٹو تھانہ انچارج وغیرہ موجو دتھے۔
