جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ ،4؍دسمبر: جمعرات کو رام گڑھ ضلع کے تحت “بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ” کے سلسلے میں ایک بیداری پروگرام ڈالسا کے آڈیٹوریم میں، ضلع انتظامیہ (سماجی فلاح شاخ) اور ڈالسا کے مشترکہ زیر اہتمام میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے کیا گیا۔ پروگرام میں ضلع سماجی فلاحی افسر، اندو پربھا کھلکھو نے اپنے استقبالیہ خطاب میں پروگرام کے مقصد، مشن شکتی یوجنا، اور نامزد چائلڈ میرج پروہیبیشن آفیسرز کے بارے میں معلومات دیں۔ ساتھ ہی نوعمر لڑکیوں اور خواتین کے سماجی، معاشی اور سیاسی حقوق سے بھی آگاہ کیا گیا۔ڈالسا کے سیکریٹری، انیل کمار نے مختلف قانونی پہلوؤں، خواتین کے بنیادی حقوق و فرائض، اور PC PNDT ایکٹ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ ساتھ ہی موجود تمام پی ایل وی (پارا لیگل والنٹیرز) کو ہدایت دی گئی کہ گھر گھر جاکر اس سلسلے میں بیداری مہم چلائیں۔پروگرام میں ڈالسا کے وکیل چیف LADC سُجیت کمار سنگھ نے JJ ایکٹ، پوکسو ایکٹ، چائلڈ لیبر اور چائلڈ میرج سے متعلق قانونی دفعات کی معلومات دیں۔ ڈالسا کے وکیل اسسٹنٹ LADC ابھینو کمار نے پیسو ایکٹ کے بارے میں اور مفت وکیل فراہم کیے جانے سے متعلق مختلف شقوں پر روشنی ڈالی۔ وکیل اسسٹنٹ LADC موہن کمار نے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت قانونی معلومات فراہم کیں۔ ڈالسا کے وکیل ڈپٹی LADC رام جی نے ڈائن پرتھا، گھریلو تشدد، اور جائیداد کے حقوق سے متعلق مختلف قانونی پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔پروگرام پر گفتگو کے بعد تمام موجود افراد کے درمیان چائلڈ میرج کے خلاف حلف دلایا گیا اور ’چائلڈ میرج مُکت جھارکھنڈ‘ کے تحت دستخط مہم چلائی گئی۔ پروگرام کی نظامت ہمانشی اور چائلڈ رائٹس کارکن راج نندنی نے کی۔پروگرام میں ضلع چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے افسران و کارکنان، خصوصاً قانون افسر رنجیت کمار، پروٹیکشن افسر شروَن کمار اور دیگر عملہ، تمام چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسرز، تمام خاتون سپروائزرز، پی ایل وی، سیویکا، سہا ئیکا، این جی او “اگرتی” کی نمائندہ کرن دتہ اور چائلڈ ہیلپ لائن کے کارکنان موجود تھے۔
