ہومJharkhandپنچایت اصلاح مومن نیو ہٹیا اور مسلم کمیونٹی کی جانب سے میگا...

پنچایت اصلاح مومن نیو ہٹیا اور مسلم کمیونٹی کی جانب سے میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

رانچی،25؍اکتوبر: پنچایت اصلاح مومن نیو ہٹیا اور مسلم کمیونٹی کی سماجی بیداری کے مشترکہ زیراہتمام جمعہ کو ہٹیا کمیونٹی ہال میں ایک میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں 209 افراد کا علاج اور معائنہ کیا گیا۔ کیمپ میں طبی ماہرین کے علاوہ چائلڈ اور گائناکالوجسٹ بھی موجود تھے۔ آنے والے مریضوں کی اکثریت نزلہ، کھانسی، بخار اور ملیریا میں مبتلا تھی۔ یہ کیمپ صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔ کیمپ میں شوگر، بلڈ اور بی پی کا مفت چیک اپ کیا گیا۔ اس موقع پر خواتین میں مفت سینیٹری پیڈ تقسیم کیے گئے۔ ماہر امراض چشم رومیت سنہا نے 48 مریضوں کا معائنہ کیااور 11 افراد کو موتیا بند کی سرجری کا مشورہ دیا۔ تنظیم کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویات اور ORS کے پیکٹ دئیے گئے۔ اس موقع پر پنچایت کے صدر محمد شاہد، حیدر علی، حافظ عرفان، نسیم اور سکریٹری نعیم خان کے علاوہ ظہیر انصاری، آصف احمد، تپن کمار، پردیپ ہلدر، پرویز کمال، ڈاکٹر مہیش،ڈاکٹر وویک، تنظیم کے ڈائریکٹر صادق اکرام، اومکار پانڈے، اومکار پانڈے، ہرشیت کمار، سنیدھی کماری، کنچن اگروال، جیوتی سانگا، سدھیر کمار اور کوشل آنند موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version