ہومJharkhandقومی کھادی میلے میں کرسمس گیدرنگ کا اہتمام

قومی کھادی میلے میں کرسمس گیدرنگ کا اہتمام

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بچوں کے درمیان کیک تقسیم

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،25؍دسمبر:محکمہ جھارکھنڈ اسٹیٹ فوڈ اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل کھادی اور سرس مہوتسو 25-2024بڑے دھوم دھام سے منایا گیا۔میلے کے چھٹے دن تقریباً 18 ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ دارالحکومت رانچی کے مورہابادی گراؤنڈ میں صبح سے ہی میلے کے احاطے میں بچوں کی موجودگی دیکھنے کو ملی ۔کھادی بورڈ اور پلاش جیسل پیس کے مشترکہ زیر اہتمام میں کرسمس گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا۔ کرسمس گیدرنگ میں کیک کاٹ کر بچوں کے درمیان تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر سارتھک این جی او کی طرف سے معذور بچوں نے بھی شرکت کی اور کھادی بورڈ کی جانب سے کرسمس کے تحفے پیش کیے گئے۔ بچوں کو ای رکشا سے میلہ احاطہ میں شیر کرایا گیا۔ میلے کے احاطے میں کرسمس گیدرنگ کے موقع گھوم رہے سانتا کلاس کے ذریعہ بچوں کو چاکلیٹ بھی دیا گیا۔ بچوں کیلئے مختلف طرح کے بڑے بڑے جھولے بھی اپنی طرف متوجہ کر رہے تھے۔میلے کے احاطے میں بچوں کے لیے چھوٹے جھولوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ میلے میں آنے والے بزرگوں کے لیے مفت ای رکشا کا انتظام کیا گیا ہے کیونکہ میلے کے احاطے میں بچوں کو دودھ پلانے کے لیے ایک کمرہ بنایا گیا ہے۔ گارجین راہل کمار نے کہا کہ بی بی فیڈنگ روم کے انتظامات کو دیکھ کر بہت اچھا لگا ۔ لاح سے بنی چوڑیاں بھی خواتین کیلئے متوجہ کا مرکز رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مسٹر کش کمار کروا اور خوشبو کماری نے بھرتناٹیم ڈانس بھی پیش کیا۔ساتھ ہی سی شالین شبھ سنسکار کریئٹیو ڈانس اکیڈمی کے ذریعہ کتھک اور 4 اسٹرنگس بینڈ کے ذریعہ کرسمس گیدرنگ کیلئے رنگارنگ پروگرام اور ویویکا نائک گروپ کے ذریعہ ناگپوری گیت پیش کیا گیا۔ فن و ثقافتی محکمہ کے ذریعہ مہوتسو میں محمد مقصود امصارہ اور دال بوکارو اور دھننجے نارائن کھابڑے اور دال دیوگھر کے ذریعہ ہندی گانے پیش کئے جائیںگے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version