جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10 اپریل (یواین آئی) جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے آج ایک بیان میں کہا کہ ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست صرف کانگریس پارٹی ہی دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی ملک میں مزید برقرار رہی تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ بی جے پی نے ہمیں لال اور ہرے رنگ میں بانٹ دیا ہے۔ آیئے اب بھی وقت ہے، سدھر جائیے۔ ملک، ریاست اور اپنے خاندان کے مفاد میں سخت فیصلہ لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ نوجوانوں کو سبز یا کیسریا پرچم تھمانے کے بجائے، انہیں میڈیکل کالج اور انجینئرنگ کالج کا تحفہ دینے مین یقین رکھتے ہیں۔ڈاکٹر انصاری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی کا ساتھ دیں، جو دن رات ملک کے مفاد میں اور تمام طبقات کے حقوق کی حفاظت کے لیے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سچائی کی جیت ضرور ہوگی۔
