جدید بھارت نیوز سروس
پلاموں، یکم فروری:۔ حیدر نگر تھانہ علاقہ کے حیدر نگر بازار میں ہونے والے محمد امام الدین قتل معاملے کا پولیس نے انکشاف کیا ۔ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم ممتاز احمد عرف لڈو کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے ایک دیسی ساختہ پستول، دو میگزین، آٹھ زندہ گولیاں اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا۔ ایس پی رشما رمیشن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ذاتی دشمنی کی بنا پر ملزم ممتاز احمد نے محمد امام الدین کو گولی مار کر قتل کیا۔ بتادیں کہ گزشتہ روز حیدر نگر بیچ مارکیٹ میں امام الدین کو دن دیہاڑے گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، قتل کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کی اور تین گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سی پی ڈی او ایس محمد یعقوب، ڈی ایس پی راجیش یادو، ڈی ایس پی راجیو رنجن، تھانہ انچارج اور کئی پولس اہلکار موقع پر موجود تھے۔
