ہومJharkhand22 جون کو تحفظ اوقاف کانفرنس، ملک بھر سے لوگ کریںگے شرکت

22 جون کو تحفظ اوقاف کانفرنس، ملک بھر سے لوگ کریںگے شرکت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ جھارکھنڈ نے دی جانکاری

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، یکم؍جون: آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ جھارکھنڈ پردیش نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وقف ترمیمی قانون کی مخالفت میں 22 جون کو بریاتو پہاڑی میدان میں تحفظ اوقاف کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔موقع پر کنوینر ڈاکٹر مجید عالم نے کہا کہ وقف ترمیم آزادی کے بعد کئی بار ہو چکی ہے۔ کبھی کسی نے وقف کی روح کو مارنے کی کوشش نہیں کی۔ لیکن وقف ترمیمی ایکٹ 2025 وقف کی روح کو تباہ کرنے والی ہے۔ ایک خوبصورت تھیلی میں سانپ رکھا ہوا ہے ۔ جس نے اس میں ہاتھ ڈالااسے مارا گیا ۔ اسی طرح وقف کو مارنے کی سازش ہو رہی ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے ریاستی سطح کے پروگرام کے لیے 22 جون کی تاریخ دی ہے۔ بورڈ کے چیئرمین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی، ترجمان ڈاکٹر قاسم الیاس رسول، رامپور کے رکن پارلیمنٹ مولانا محیب الندوی، سنبھال کے رکن اسمبلی ضیاء الرحمن برق، سہارنپور کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود، راجیہ سبھا کے رکن منوج جھا، جھارکھنڈ کے اقلیتی بہبود کے وزیر حفیظ الحسن، جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری، راجیہ سبھا ممبر سرفراز احمد کے علاوہ کئی معززین شامل ہوںگے۔ بورڈ کے رکن ایڈووکیٹ اے عالم نے کہا کہ وقف ترمیم میں مرکزی حکومت سدھار کرتی ہے تو ہم لوگ ساتھ ہیں۔ لیکن اسے ختم کرنا آئین کے خلاف ہے۔ پریس کانفرنس میں بورڈ کے کنوینر ڈاکٹر مجید عالم ، بورڈ کے رکن ایڈووکیٹ اے عالم، بورڈ کے رکن ریاض شریف، ڈاکٹر طارق حسین، ایوب راجا خان، سیف الحق، مفتی عبداللہ اظہر، مولانا اصغر مصباحی، مفتی طلحہ ندوی، لاڈلے خان، شاہد انصاری، جاوید احمد، آفتاب عالم، محمد اسلام، معراج گدی، ذاکر انصاری، عین الحق انصاری، مولانا ضیاالہدیٰ ، فیروز انصاری، حافظ اے کلام، مولانا نسیم انور ندوی سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version