ہومJharkhandبی جے پی ریاستی صدر کیلئے آدتیہ ساہو کی نامزدگی

بی جے پی ریاستی صدر کیلئے آدتیہ ساہو کی نامزدگی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بابولال مرانڈی اور ارجن منڈا بنے تائید کنندہ

ریاستی صدر کیلئےایک اور قومی کونسل کیلئے21 کاغذاتِ نامزدگی موصول: جوئیل اوراؤں

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 13؍ جنوری: بی جے پی کے ریاستی دفتر میں آج’’سنگٹھن پورو‘‘ کے آخری مرحلے میں ریاستی صدر اور قومی کونسل کے ارکان کے انتخاب کے لیے گہما گہمی رہی۔ مرکزی قیادت کی ہدایت پر رانچی پہنچے مرکزی وزیر اور ریاستی انتخابی افسر جوئیل اوراؤں صبح 11 بجے نامزدگی کے عمل کو مکمل کرانے کے لیے ریاستی دفتر پہنچے۔ انہوں نے ریاستی صدر اور لیڈر آف اپوزیشن بابولال مرانڈی، تنظیم کے جنرل سکریٹری کرم ویر سنگھ سمیت ریاستی انتخابی افسر ڈاکٹر پردیپ ورما، اسسٹنٹ الیکشن افسر گنیش مشرا اور سنیتا سنگھ سے بات چیت کی اور نامزدگی کے مقررہ وقت دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک نامزدگی کے کمرے میں بیٹھ کر کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے۔ نامزدگی کی مدت ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوئیل اوراؤں نے کہا کہ آج دوپہر 2 بجے تک ریاستی صدر کے لیے 1 اور قومی کونسل کی رکنیت کے لیے 21 نامزدگی خطوط موصول ہوئے ہیں۔ریاستی صدر بابولال مرانڈی اور رکن پارلیمنٹ ودیوت برن مہتو نامزدگی فارم کے پیش کنندہ (پریزنٹر) بنے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی صدر کے عہدے کے لیے کارگزار صدر و رکن پارلیمنٹ آدتیہ ساہو نے نامزدگی داخل کی ہے، جن کے تائید کنندہ ریاستی صدر و لیڈر آف اپوزیشن بابولال مرانڈی، سابق وزیر اعلیٰ ارجن منڈا، مرکزی وزیر اناپورنا دیوی، رکن پارلیمنٹ ودیوت برن مہتو، ریاستی نائب صدر راکیش پرساد، وکاس پریتم، بال مکند سہائے، ریاستی جنرل سکریٹری منوج سنگھ، ترجمان رماکانت مہتو اور مہیلا مورچہ کی صدر محترمہ آرتی سنگھ بنے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے ساتھ ہی قومی کونسل کے لیے 21 نامزدگی خطوط موصول ہوئے ہیں، جن میں کڑیا منڈا، ارجن منڈا، سمیر اوراؤں، یدوناتھ پانڈے، چمپئی سورین، سنجے سیٹھ، رگھوور داس، دنیشانند گوسوامی، مدھو کوڑا، پشوپتی ناتھ سنگھ، رویندر کمار رائے، امر کمار باوری، نیل کنٹھ سنگھ منڈا، بھانو پرتاپ شاہی، جیتو چرن رام، ابھئے کانت پرساد، پردیپ ورما، اننت اوجھا، دیپک پرکاش، محترمہ اناپورنا دیوی اور گیتا کوڑا شامل ہیں۔ جناب اوراؤں نے کہا کہ کل دوپہر 2 بجے ہرمو روڈ پر واقع کارنیول بینکوئٹ ہال میں ریاستی صدر اور قومی کونسل کے ارکان کے ناموں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version