جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 26 ستمبر (یو این آئی) پولیس اور ضلع انتظامیہ نے جمعہ کی صبح جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں واقع برسا منڈا سنٹرل جیل (ہوٹوار) میں تین گھنٹے تک گہرائی سے چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران بدنام زمانہ قیدیوں سمیت تمام قیدیوں کے وارڈز، سیلز اور جیل اسپتال کی خصوصی جانچ کی گئی۔جیل انتظامیہ اور پولیس کی ٹیموں نے مختلف ٹیمیں تشکیل دےکر جیل کے مرد و خواتین وارڈز، سیل اور اسپتال سمیت جیل کے کونے کونے کی مکمل تلاشی لی۔ پولیس اور انتظامیہ کے اس مشترکہ کارروائی میں جیل کے احاطے میں کوئی غیر قانونی یا قابل اعتراض چیز سامنے نہیں آئی۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ جیل میں صورت حال پوری طرح نارمل اور کنٹرول میں ہے۔ جیل میں امن و امان قائم رہا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس چھاپے کے دوران جیل میں کوئی غیر قانونی سرگرمی نہیں پائی گئی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جیل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز مضبوط نظام کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں۔یہ چھاپہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منجوناتھ بھجنتری اور ایس ایس پی راکیش رنجن کی ہدایت پر شہر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پارس رانا اور صدر سب ڈویژنل افسر اتکرش گپتا کی قیادت میں مارا گیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، صدر، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ، اسٹیشن ہاؤس آفیسر، ایس ڈی او کھیل گاؤں، 12 سے زیادہ سب انسپکٹر اور پولیس کی بڑی فورس بھی اس کارروائی میں شامل تھی۔
