ہومJharkhandنیترہاٹ اسکول میں اب لڑکیوں کو بھی ملے گا داخلہ

نیترہاٹ اسکول میں اب لڑکیوں کو بھی ملے گا داخلہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئے رول نافذ؛ 33 فیصد نشستیں لڑکیوں کے لیے مختص

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 11 اپریل:۔ ریاستی حکومت نے نیترہاٹ رہائشی اسکول کے پرانے ضوابط کو ختم کرتے ہوئے نئی ’’نیترہاٹ رہائشی اسکول مینجمنٹ اور آپریشن رولز 2026‘‘ کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس تاریخی فیصلے کے بعد اب اس باوقار تعلیمی ادارے میں پہلی بار طالبات کو بھی داخلہ مل سکے گا، جن کے لیے کل نشستوں کا 33 فیصد حصہ مخصوص کیا گیا ہے۔ حکومت نے اگلے تین سالوں میں اسکول کی نشستوں کو دوگنا اور پانچ سالوں میں تین گنا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آخری بار 1982 میں نشستوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت داخلہ کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے امتحانات کی ذمہ داری جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل (JAC) کو سونپی گئی ہے۔ تعلیمی سیشن 27-2026 سے جیک دو مرحلوں (ابتدائی اور مرکزی) میں معروضی طرز پر امتحانات منعقد کرے گا۔ اسکول کے انتظام و انصرام کو بہتر بنانے کے لیے چار سطحی نظام تشکیل دیا گیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ‘ایپیکس باڈی ‘ پالیسی سازی کرے گی۔ اس کے علاوہ ایک ایگزیکٹو کمیٹی بھی بنائی جائے گی جس کی صدارت اسکول کے ایسے سابق طالب علم کریں گے جن کے پاس کم از کم دس سالہ تجربہ ہو۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.