جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 31جولائی: رام گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار نے پولیس انسپکٹر نوین پرکاش پانڈے کو رام گڑھ تھانے کا انچارج مقرر کیا ہے۔نوین پرکاش پانڈے اس وقت پولیس سینٹر رام گڑھ میں تعینات تھے۔ انہوں نے کہا کہ رام گڑھ تھانہ علاقہ میں عام عوام کے مسائل کو حل کرنا اور عوام میں باہمی تال میل کے ذریعے جرائم کی روک تھام ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے طاقت سے نمٹے گی۔خواتین کو ہراساں کرنے جیسے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ علاقے کو کرائم فری بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔
