ہومJharkhandنیشنل ہیرالڈ معاملہ: عدالت کی جانب سے چارج شیٹ مسترد

نیشنل ہیرالڈ معاملہ: عدالت کی جانب سے چارج شیٹ مسترد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

رانچی میں کانگریس کا بی جے پی کے خلاف احتجاج،عدالت نے مرکز اور بی جے پی کو بے نقاب کر دیا: کانگریس

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 17؍دسمبر: نیشنل ہیرالڈ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف دائر چارج شیٹ کو عدالت کی جانب سے خارج کیے جانے کے بعد، کانگریس پارٹی نے بی جے پی ہیڈکوارٹر کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیادت ریاستی کانگریس صدر کیشو مہتو کملیش کر رہے تھے۔ قبل ازیں کانگریس قائدین اور کارکنان ہرمو میدان میں جمع ہوئے، جہاں سے انہوں نے احتجاجی مارچ کیا، بی جے پی کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ایف آئی آر درج کیے بغیر بھی مرکزی ایجنسیوں کا بے شرمی سے غلط استعمال کیا۔مودی حکومت نے ای ڈی کی مدد سے محترمہ سونیا گاندھی اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ گھڑ کر انہیں اور کانگریس پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ تاہم عدالت نے عدلیہ اور آئین کے وقار کا تحفظ کرتے ہوئے کیس کو خارج کر دیا۔ مرکزی حکومت ای ڈی اور سی بی آئی کی مدد سے کانگریس اور اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے منتخب نمائندوں کو ای ڈی کی دھمکی سے ڈرایا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے جابرانہ اقدامات کی حدیں پار کر دی ہیں۔ عدالت نے ملک کے ڈیڑھ ارب عوام کے سامنے مرکزی حکومت اور بی جے پی کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی معاملہ ہے جس میں کوئی رقم کا لین دین نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی جائیداد منتقل کی گئی، اس کے باوجود ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا۔ محترمہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے تفتیش کے نام پر کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی، انہیں ذہنی اذیت دینے کی کوشش کی گئی۔ یہ ممکنہ طور پر ملک میں واحد PMLA کیس ہے جو کسی فرد کی مجرمانہ شکایت کی بنیاد پر دائر کیا گیا ہے، کیونکہ PMLA کیس آئینی ایجنسیوں یا پولیس کی طرف سے دائر کی گئی شکایات کی بنیاد پر درج کیے جاتے ہیں۔عدالت کے حکم کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو اپنے عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ پروگرام میں ریاستی کانگریس کے شریک انچارج سریبیلا پرساد، کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر پردیپ یادو، سابق صدر راجیش ٹھاکر، شہزادہ انور وکسل کونگاڑی، راجیو رنجن پرساد، شمشیر عالم، جیوتی سنگھ متھارو، راکیش سنہا، امولیا نیرج، کمار راجہ کھلکھو،آلوک کمار دوبے، راجیش گپتا، کشور شاہ دیو، سونال شانتی، رما کھلکو، ابھیلاش ساہو،سومناتھ منڈا لال پریم پرکاش شاہ دیو، ایم توصیف،سکھیر بھگت،روی مشرا، ونے سنگھ دیپو، کیدار پاسوان، بلجیت سنگھ بیدی، اشوک چودھری، رویندر جھا، سوریا کانت شکلا، امریندر سنگھ، اجے سنگھ، راجن ورما،پرنس سنگھ، پریتوش سنگھ، سی پی سنتن، مہندر مشرا، ونے اورائوں، جگدیش ساہو، نیرج بھوکتا، منظور انصاری، ستیہ نارائن سنگھ، نیتو دیوی، میری ترکی، کھگیندر سو، پربھات کمار، سلیم خان اور سوربھ اگروال بھی موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version