ہومJharkhandرام گڑھ کالج شعبہ اردو میں قومی یومِ تعلیم منایا گیا

رام گڑھ کالج شعبہ اردو میں قومی یومِ تعلیم منایا گیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

مولانا ابوالکلام آزاد کے افکار کی اہمیت آج بھی برقرار ہے: ڈاکٹر شاہنواز خان

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ ،11؍نومبر: رام گڑھ کالج، رام گڑھ کے شعبہ اردو میں ملک کے پہلے وزیر تعلیم بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر قومی یومِ تعلیم منایا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے مولانا ابوالکلام آزاد کی سوانح حیات، ان کی شخصیت، مذہبی و ادبی تحریریں، خطوط نویسی، ملک کی آزادی میں ان کا کردار اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم کے طور پر ہندوستان کے تعلیمی نظام میں ان کے اہم رول جیسے موضوعات پر اپنے اپنے مضامین پیش کیے۔ اس موقع پر صدر شعبہ اردو ڈاکٹر شاہنواز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کے افکار کی اہمیت آج بھی برقرار ہے۔ قومی یومِ تعلیم ہمیں مولانا ابوالکلام آزاد کی سماجی ہم آہنگی اور تعلیم کے میدان ان کی کارکردگی یاد دلاتا ہے۔ وہ بھارتی قومی یک جہتی، اتحاد اور سیکولر قوم پرستی کے زبردست حامی تھے۔ تعلیم، مذہب، قوم کی تعمیر، سماجی اصلاح اور ادب کے شعبے میں ان کی خدمات کو بھلانا ناانصافی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تعلیمی نظام میں ان کے خیالات کی مطابقت پر زور دینا مفید ثابت ہوگا۔ مولانا آ زاد نے معاشرے میں تعلیمی عدم مساوات کو کم کرنے اور سب کے لیے معیاری اعلیٰ تعلیم کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روزگار پر مبنی تعلیم وقت کا تقاضا ہے۔
مولانا آزاد کی خدمات
مولانا ابوالکلام آزاد نے ہی آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے یو جی سی (UGC)، آئی آئی ٹی (IIT)، آئی سی سی آر (ICCR)، آئی سی ایم آر (ICMR)، آئی سی ایس آر (ICSSR)، ساہتیہ اکیڈمی، للت کلا اکیڈمی، سنگیت ناٹک اکیڈمی جیسے اداروں کی بنیاد رکھی۔ پروگرام میں طلباء نے مضامین پیش کیے۔ پروگرام میں ام سلمہ، شفق ثانیہ، ناظرین پروین، رانی پروین، سلیمہ پروین، آشیانہ پروین، ارسلہ شاکرین، سائرہ مصطفیٰ، سلمیٰ پروین، نیہا پروین، لالی پروین، نعمت جمیل، شائستہ، رونق خاتون، شفا حیات، ضیاء الرحمٰن، سعدیہ پروین، صوفیہ ناز، شگفتہ علی، نذرانہ پروین وغیرہ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version