ہومJharkhandمسلمان اپنی شریعت اور شہریت پر توجہ دیں: مفتی سہراب ندوی قاسمی

مسلمان اپنی شریعت اور شہریت پر توجہ دیں: مفتی سہراب ندوی قاسمی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ضلع رام گڑھ اور جامتاڑا میں ایس آئی آرتربیتی کیمپ کا انعقاد

رام گڑھ 20 جنوری 2026(راست) امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کی جانب سے جاری ایس آئی آر بیداری و تربیتی مہم کے تحت مورخہ 20 جنوری 2026کو ضلع رام گڑھ کی مسجد صبح دس بجےاور مورخہ 19 جنوری کو مدرسہ ندوۃ الاصلاح، عبد اللہ نگر پھک بندی میں بعد مغرب اہم تربیتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں امارتِ شرعیہ کے علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس آئی آر اور ووٹر لسٹ سے متعلق امور پر پروجیکٹر کے ذریعہ تفصیلی اور عملی تربیت دی گئی اور لوگوں کو ایس آئی آر کے متعلق سمجھایا گیا۔واضح ہو کہ اس ورکشاپ کی صدارت قائد وفد جناب مولانا مفتی محمدسہراب ندوی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ جھارکھنڈ نے فرمائی۔ انہوں نے اپنے صدارتی بیان کے دوران حاضرین سے وفد کی آمد کا مقصد واضح کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ پوری مستعدی اور سنجیدگی کے ساتھ ایس آئی آر کے عمل میں حصہ لے اور امیر و غریب، پڑھے لکھے اور ان پڑھ سب کے لیے سہارا بنے، تاکہ کسی بھی شہری کا نام ووٹر لسٹ سے خارج نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مسلمان آدی واسی قبائل اوربرادران وطن کا تعاون ضرور کریں کہ یہی ہمارے دین کی تعلیم اور وطن دوستی کا تقاضا ہے۔جناب مفتی اکرام الدین قاسمی اور مفتی قیام الدین قاسمی نے پروجیکٹر کے ذریعہ ایس آئی آر کی مرحلہ وار عملی تربیت دی اور نوجوانوں سے عملی مشق بھی کرائی۔ انہوں فارم 6اور فارم 8 کی اہمیت سمجھاتے ہوئے کہا کہ جن کا اندراج ووٹر لسٹ میں نہیں ہے انہیں فارم 6 پر کردینا چاہئے اور اگر کوئی گڑبڑی پاتے ہیں تو فارم 8 پر کیجئے۔اس پروگرام کی ابتدا میں بوکارو ضلع کے قاضی شریعت جناب مولانا کلیم اللہ مظہری نے کہاکہ امارت شرعیہ نے ہمیشہ ملک و ملت کی خدمات انجام دی ہیں اور جب بھی کوئی ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس میں رہنمائی کی ضرورت محسوس کی گئی تو امارت شرعیہ میدان عمل میں پیش پیش رہی ہے ایس آئی آر کی یہ عملی تربیت انہی خدمات کی ایک کڑی ہے دوسری جانب رکن شورٰی امارت شرعیہ جناب محترم مولانا عبد المعید صاحب نے اپنے تاثرات میں یہ کہا کہ ہم لوگوں پر لازم ہے کہ امارت شرعیہ جن باتوں کی جانب ہمارے درمیان پہنچ کررہنمائی کر رہی ہے ان پر توجہ دیں اور موجودہ حالات میں عملی کاموں کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔قابل ذکر ہے کہ اس وفد سے حضرت امیرِ شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہم، ناظم امارتِ شرعیہ جناب مولانامفتی محمد سعید الرحمن قاسمی اور قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء قاضی انظار عالم قاسمی مسلسل رابطے میں ہیں اور پروگرام کی نظم و ترتیب میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version