ہومJharkhand’ماں صرف جنم نہیں دیتی، وہ ہر دن ہمیں جینا سکھاتی ہے‘

’ماں صرف جنم نہیں دیتی، وہ ہر دن ہمیں جینا سکھاتی ہے‘

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا ’مدرز ڈے ‘کے موقع پر خصوصی پیغام

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 11 مئی:۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی ماں اور تمام ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا:’ماں صرف جنم نہیں دیتی، وہ ہر دن ہمیں جینا سکھاتی ہے‘۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر تمام شہریوں کو مدرز ڈے کی دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں بھی پیش کیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ہندوستان کی سالمیت اور یکجہتی کی حفاظت کے لیے سرحد پر تعینات ہمارے بہادر جوانوں کی ماں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:”ملک کی اکشوننتا اور اکھنڈتا کی حفاظت کے لیے سرحد پر تعینات ہمارے بہادر سپاہیوں کی ماں کو میں دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔”وزیر اعلیٰ کا یہ پیغام ماؤں کی عظمت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے انکی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version