جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،3؍جنوری: کانکے روڈ پر واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے دفتر میں آج وزیر چمرا لنڈا اور وزیر حفیظ الحسن نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ کو نئے سال 2026 کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ نے بھی سب کو نئے سال کی مبارکباد دی اور ریاست کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور فلاح و بہبود کی دعا کی۔
