جدید بھارت نیوز سروس
گڈا،15؍جنوری: میونسپل کونسل علاقہ کے تحت 18 اسکیموں کا سنگ بنیاد وزیر، لیبر پلاننگ ٹریننگ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ-کم- انڈسٹری ڈپارٹمنٹ، حکومت جھارکھنڈ، سنجے پرساد یادو کے ہاتھوں رکھا گیا۔ وزیر سنجے پرساد یادو، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر مسز سمیتا ٹوپو، سب ڈویژنل آفیسر بیدیا ناتھ اوراوں، سٹی ایڈمنسٹریٹر نیز ضلع پبلک ریلیشن آفیسر آشیش کمار سمیت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندےکی موجودگی میں مشترکہ طور پر چراغ جلا کر پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سنجے پرساد یادو نے کہا کہ میونسپل کونسل کے علاقہ میں ترقیاتی اسکیموں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا اور علاقے سے متعلق تمام مسائل کو جلد ہی حل کرکے ہر وارڈ میں ضرورت کے حساب سے ترقیاتی اسکیموں کو تیز رفتاری سے چلایا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف وارڈز کے وارڈ کونسل اور میونسپل کونسل کا عملہ موجود تھا۔
