جدید بھارت نیوز سروس
بوکارو،27؍نومبر: گومیا بلاک کے تحت کری خورد پنچایت میں جمعرات کو وزیر، پینے کے پانی و صفائی اور شراب بندی محکمہ، یوگندر پرساد جی “سیوا کا ادھیکار ہفتہ” کے تحت گومیا بلاک کے تحت اپگریڈیڈ ہائی اسکول، کورکنالو پرسیس میں منعقد ’آپ کی یوجنا، آپ کی سرکار، آپ کے دوار‘ پروگرام میں شامل ہوئے۔موقع پر انہوں نے حکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کے مستفیدین کے درمیان سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور کرکنالو آجیویکا مہیلا گرام تنظیم کو دو لاکھ روپے کا چیک بھی فراہم کیا۔ وزیر نے موجود لوگوں سے گفتگو کر کے ان کے مختلف مسائل اور ضرورتوں سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل کے فوری اور ترجیحی بنیادوں پر ازالے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت شفافیت، جوابدہی اور خدمت کے جذبے کے ساتھ عام لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے پوری طرح سے پُرعزم ہے۔ ’آپ کی یوجنا، آپ کی سرکار، آپ کے دوار‘ پروگرام کا مقصد لوگوں کے مسائل کا حل کرنا اور ہر مستحق تک سرکاری اسکیموں کا فائدہ وقت پر پہنچانا ہے۔اس دوران انہوں نے مختلف محکموں کے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔اس موقع پر وہ “گود بھرائی” رسم اور “انُّپراشن” سنسکار میں بھی شامل ہوئے۔
