ہومJharkhandوزیر حفیظ الحسن نے عازمین حج کے درمیان کٹس تقسیم کیں

وزیر حفیظ الحسن نے عازمین حج کے درمیان کٹس تقسیم کیں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 26مئی: جھارکھنڈ حکومت کے اقلیتی بہبود کے وزیر حفیظ الحسن انصاری اور جھارکھنڈ یوتھ کے صدر عرشے عالم نے سوموار کوکولکاتہ حج ہاؤس میں عازمین حج سے ملاقات کی اور انہیں حج کٹس تقسیم کیں۔ انہوں نے جھارکھنڈ کے عازمین حج سے بھی درخواست کی کہ وہ ملک اور ریاست جھارکھنڈ کی خوشحالی کے لیے دعا کریں۔ کل 620 عازمین حج تھے جو سوموارکو کولکتہ سے حج کیلئےروانہ ہوئے۔ جس میں رانچی، گریڈیہہ، جمشید پور، گوڈا، دھنباد اور ہزاری باغ، دمکا، دیوگھر اور گڑھوا کے عازمین حج شامل ہیں۔ اس موقع پر جاوید احمد، سہیل ملک، شکیل احمد چوہدری، محمد۔ تسلیم رضا، محمد اکرام الحسن اور التمش احمد ہاشمی وغیرہ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version