ہومJharkhandمیٹرک میں ایم ایف اے کم پروگریسو ہائی اسکول بڑاگائیں کا نتیجہ...

میٹرک میں ایم ایف اے کم پروگریسو ہائی اسکول بڑاگائیں کا نتیجہ صد فیصد رہا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

مدثر شمس88 فیصد نمبرحاصل کر بنا اسکول ٹاپر

رانچی، 27 مئی: جیک نے میٹرک امتحان 2025 کا نتیجہ جاری کر دیا ہے ۔جس میں مدرسہ فیض عام کم پروگریسو ہائی اسکول بڑاگائیں کا نتیجہ 100 فیصد رہا۔ اس اسکول میں زیر تعلیم تمام بچے جنہوں نے 2024-2025 میں میٹرک کے امتحان میں شرکت کی تھی۔وہ تمام طلباءنے کامیابی حاصل کی ہے۔ معلوم ہو کہ مدثر شمس 88% (440) نمبر حاصل کرا سکول ٹاپر بنا ۔وہیں صالحہ پروین نے 80% (400) حاصل کر دوسرا مقام حاصل کی ، طلحہ اسلام نے 78.6% (393) حاسل کر تیسرا مقام حاصل کیا اور منتشہ آفرین نے 77% (387) نمبر حاصل کر چوتھا مقام حاصل کی ۔اس خوشی کے موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ اور انجمن اسلامیہ بڑاگائیں نے بچوں کی بہتریں مظاہرہ پر دلی مبارکباد دی اور انکے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version