ہومJharkhandایم ایف اے کم پروگریسو ہائی اسکول میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ایم ایف اے کم پروگریسو ہائی اسکول میں الوداعی تقریب کا انعقاد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اسکول کے پرنسپل نجات اللہ کو وداعی دی گئی

رانچی، 30 اپریل:ایم ایف اے کم پروگریسو ہائی اسکول بڑاگائیں میںالوداعی تقریب کا اہتمام بڑے دھوم دھام سے کیا گیا۔ الوداعی تقریب میں اسکول کے پرنسپل نجات اللہ کو وداعی دی گئی ۔ پروگرام کا آغازحافظ قربان نے تلاوت قرآن پاک سےکیا۔اس موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر طارق انور نے الوداعی کلمات پیش کئے۔ اس کے بعد دیگر ذمہ داران اور اساتذہ نے بھی ایک ایک کر کے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر صدر مہتاب انصاری اور سیکرٹری عبدالمطلب نے کہا کہ ہم جلد ہی اسکول میں پرنسپل کی آسامی جاری کریں گے اور قابل پرنسپل کا تقرر کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اسکول کو بہتر انداز میں چلانے پر بھی زور دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی صدرمہتاب نے عارضی طور پر ماسٹر توحید کو پرنسپل کا چارج سنبھالنے کی ذمہ داری سونپی اور مولانا منصور کو نائب پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔پروگرام کے آخر میں پرنسپل نجات اللہ کودوشالہ ، گلدستہ اور مومینٹو دے کر ان کی عزت افزائی کی گئی ۔پروگرام کا اختتام حافظ امام الدین صاحب کی دعا کے ساتھ ہوا۔اس موقع پر انجمن اسلامیہ کمیٹی بڑاگائیں کے صدر مہتاب انصاری، سیکرٹری عبدالمطلب، اسکول کے ناظم منہاج اختر، مصباح الاسلام، طارق انور، انتخاب انصاری ،مولانا منصور مظاہری ،حافظ امام الدین ،حافظ قربان ،اسکول کے موجودہ پرنسپل توحید عالم کے علاوہ اسکول کے تمام اساتذہ اور انجمن اسلامیہ بڑاگائیں کے دیگر ذمہ داران موجود تھے

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version