رانچی،13جولائی: کھجری اسمبلی حلقہ کے تحت دھروا بلاک میں عوامی بہبود سے متعلق اسکیموں کو تیز کرنے اور ترقیاتی اسکیموں کو کامیابی سے نافذ کرنے کے لیے کھجری کے ایم ایل اے راجیش کچھپ نے پارٹی کے سات سرگرم کارکنوں کو اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں اتوار کے روز کچھپ نے تمام نئے نامزد کارکنوں کو نامزدگی کے خطوط سونپے اور پارٹی، سماج اور عوامی مفاد میں لگن سے مصروف رہنے کی اپیل کی۔ ایم ایل اے کچھپ نے جگن ناتھ پور کے رہنے والے پرمیشور سنگھ کو اپنا ایم ایل اے کا نمائندہ نامزد کیا ہے۔ ساتھ ہی، آدرش نگر، دھروا کے رہنے والے ارون کمار کو انچارج ایم ایل اے کا نمائندہ نامزد کیا گیا ہے،ترل آشرم کے رہنے والے کرم دیو سنگھ کو محکمہ فوڈ سپلائی سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لیے نمائندہ نامزد کیا گیا ہے۔سماجی کارکن رنجن جھا ساکن آدرش نگر، دھروا کو صحت سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لیے نمائندہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی سکھوا باغان (دھروا) کی رہنے والی خاتون سماجی کارکن سیما گپتا خواتین، بچوں کی نشوونما اور سماجی تحفظ سے متعلق مسائل کی دیکھ بھال کریں گی۔ ہڈسر، ڈیم سائیڈ (دھروا) کے رہنے والے اجے اورائوں کو محکمہ بہبود کے لیے نمائندہ نامزد کیا گیا ہے اور پرکاش کمار، ساکن ڈی ٹی-453، شرما روڈ، دھروا کو تعلیم سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لیے نمائندہ نامزد کیا گیا ہے۔سماجی کارکن راج کشور پرساد (بابو) اور دیگر نے ایم ایل اے کو پارٹی کے سرگرم کارکنوں کو مختلف محکموں کی ذمہ داری سونپ کر نمائندوں کو نامزد کرنے پر مبارکباددی ہے۔
