عہدیداروں کے سامنے لوگوں نے رکھنے اپنے وارڈ کے مسائل
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 28؍اپریل: سٹیزن فورم کی میٹنگ رانچی میونسپل کارپوریشن کے وارڈ 6، باندھ گاڑی میں صدر دیپیش نرالاکی صدارت میں ہوئی جس میں مقامی باشندوں نے شرکت کی اور عہدیداروں کو بتایا کہ وارڈ 6 کا سب سے بڑا مسئلہ آبی جماؤ ہے اور بارش کے دنوں میں صورتحال انتہائی قابل رحم ہو جاتی ہے، گزشتہ سال این ڈی آر ایف کی ٹیم کو بچاؤ کے کام کے لیے بلانا پڑا تھا۔ کچھ طاقتور لوگوں نے یہاں کے بڑے بڑے نالے کو بند کر رکھا ہے، جس سے آبی جماؤ کی حالت اور خوفناک ہو جاتی ہے۔ دوسرے مسئلے کے طور پر لوگوں نے بتایا کہ چیشائر ہوم روڈ انتہائی تنگ سڑک ہے، جس کی چوڑائی صرف 10-12 فٹ ہے، جس کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتا ہے، اس وقت یہاں 1200 کے قریب فلیٹ مالکان رہائش پذیر ہیں اور یہاں 5000 کے قریب فلیٹس بن رہے ہیں، اگر چیشائر ہوم روڈ کو چوڑا نہ کیا گیا تو یہ ٹریفک جام کا بڑا مقام ہوگا، اس وقت اس مین روڈ سے نکلنے میں آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہے۔ اس علاقے میں نالوں، گٹروں اور نکاسی آب کے نظام کی حالت بہت خراب ہے، کچرا باقاعدگی سے نہیں اٹھایا جاتا، کئی مقامات پر جیسے مرگا میدان، مہورم ٹولی وغیرہ میں بجلی کی تاریں نیچے لٹکی ہوئی ہیں اور ان کے نیچے کوئی حفاظتی جال نہیں لگا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ رہائشی علاقے میں ایل پی جی گیس ڈپو بھی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔میٹنگ میں چیرمین دپیش نرالا، وائس چیرمین اوماشنکر سنگھ، جوائنٹ سکریٹریز ہریش ناگپال اور سنتوش مریدولاکے ساتھ ساتھ وارڈ 5 کے کوآرڈینیٹر منوج بخشی، وارڈ 7 کے کوآرڈینیٹر امرناتھ چوبے، وارڈ 9 کے کوآرڈینیٹر شیکھر کمار، وارڈ 6 کے کوآرڈینیٹر رندھیر رجک وغیرہ بھی موجود تھے۔
