ہومJharkhandجھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں مانسون سرگرم

جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں مانسون سرگرم

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اگلے چند دنوں تک ریاست میں معمول سے زیادہ بارش ہوگی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 28 جون:۔ پوری ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مانسون کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس دوران ریاست میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی، جب کہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش ضلع کھنٹی میں ریکارڈ کی گئی جہاں 105 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ اس دوران ریاست کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پاکور ضلع میں 34.2 اور کم سے کم درجہ حرارت ضلع گملا میں 18.5 ریکارڈ کیا گیا۔
ان شہروں؍اضلاع میں بھی اچھی بارش ہوئی
محکمہ موسمیات کے مرکز رانچی سے موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں سب سے زیادہ 105 ملی میٹر بارش کھنٹی ضلع میں ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دھنباد میں 68.8 ملی میٹر، رانچی میں 25.2 ملی میٹر، جمشید پور میں 9 ملی میٹر اور بوکارو میں 9 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ بارش کے امکان کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے 27 سے 02 جولائی تک تیز بارش، گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔
29 جون 2025
موسمیاتی مرکز، رانچی نے رانچی، رام گڑھ، لاتیہار، چترا، گملا، لوہردگا اور ہزاری باغ میں شدید بارش کے قوی امکان کے پیش نظر 29 جون کی صبح 8.30 بجے سے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مغربی وسطی اور شمال مغربی اضلاع گڑھوا، پالامو، لوہردگا، گملا، سمڈیگا، کھنٹی، سرائیکیلا کھرساواں، مغربی سنگھ بھوم، مشرقی سنگھ بھوم اور بوکارو اضلاع میں کچھ مقامات پر بھاری بارش کے لیے زرد الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
30 جون 2025
موسمیاتی مرکز، رانچی نے ریاست کے چھ اضلاع گڑھوا، پلامو، چترا، کوڈرما، ہزاری باغ اور لاتیہار میں جون کے آخری دن یعنی 30 جون کو بھاری بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران گرج چمک، تیز ہوا کے جھونکے اور آسمانی بجلی گرنے کے لیے یلو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
1 جولائی 2025
ریاست کے جنوبی، مغربی اور ملحقہ وسطی علاقوں کے کچھ حصوں میں شدید بارش کے امکان کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران 30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا کے جھونکے اور آسمانی بجلی گرنے کے لیے یلو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
2 جولائی 2025
ریاست کے جنوب مشرقی حصے کے اضلاع میں بھاری بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
3 جولائی 2025
جنوب مغربی حصے کے اضلاع میں شدید بارش کے امکان کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version