جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، یکم دسمبر:۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ اتحاد نے مضبوط اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی ہے۔ اب جھارکھنڈ اسمبلی کے خصوصی اجلاس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جھارکھنڈ اسمبلی کا خصوصی اجلاس 9 دسمبر سے 12 دسمبر تک بلایا جائے گا۔ اس سے پہلے جھارکھنڈ اسمبلی سکریٹریٹ میں ایک نئی تقرری کی گئی ہے۔جھارکھنڈ اسمبلی کے سکریٹری انچارج سید جاوید حیدر ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ نئی تقرری کی گئی ہے۔ مانک لال ہیمبرم کو نیا انچارج سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ اسمبلی سکریٹریٹ نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ انچارج سکریٹری مقرر ہونے سے پہلے مانک لال ہیمبرم جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر کام کررہے تھے۔قابل ذکر ہے کہ جھارکھنڈ اسمبلی کا خصوصی اجلاس 9 دسمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اسمبلی کے لیے منتخب ہونے والے تمام اراکین ایک ایک کر کے حلف اٹھائیں گے۔ اس کے بعد اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ فی الحال جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر لیڈر اسٹیفن مرانڈی کو وقتی اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔
