جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،30جنوری:۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کا یوم شہادت ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں منایا گیا۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر کیشو مہتو کملیش اور دیگر لیڈروں اور کارکنوں نے بابائے قوم کو پھولوں کی مالاچڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر کملیش نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے افکار موجودہ حالات اور ماحول میں بہت اہم ہیں، ملک کی آزادی میں ان کے اہم کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سچائی اور عدم تشدد کو اپنا ہتھیار بنا کر انہوں نے جدوجہد کا ایک نیا راستہ دکھایا، دنیا کو یہ سکھایا کہ عدم تشدد کے راستے پر چل کر بڑی لڑائیاں بھی جیتی جا سکتی ہیں۔ آج پوری دنیا عدم تشدد کو قبول کر رہی ہے۔ آج ہمیں باپو، امبیڈکر اور آئین کی عزت کی حفاظت کے لیے لڑائیاں لڑنی ہیں اور تحریک چلانی ہے۔ آج جو لوگ گوڈسے کے نظریے پر یقین رکھتے ہیں، جو لوگ اس کے نظریات کو اپناتے ہیں، جو لوگ گوڈسے کی تعریف کرتے ہیں، وہ بھی مہاتما گاندھی کے نظریات کا حوالہ دے رہے ہیں۔ فرقہ پرست طاقتوں نے بھی عدم تشدد کی قدر کو سمجھنا شروع کر دیا ہے، ایسی طاقتوں کو باپو، بابا صاحب اور آئین کا احترام کرنا چاہیے۔پروگرام کے اہم شرکاء میں میڈیا انچارج راکیش سنہا، ستیش پال مجنی، کشور شاہدیو، سونل شانتی، خورشید حسن رومی، راجیش سنہا سنی، راجن ورما، راکیش کرن مہتو، گجیندر کمار سنگھ، نیلی ناتھن، شمشیر عالم، بھانو پرتاپ، سرین رام، پربھات کمار، نریندر لال گوپی، ونود کشواہا، ڈاکٹر بھون موہن، غلام سرور رضوی، عین الحق، امن احمد، عبدالرحمن، محمد قیوم رضا وغیرہ شامل تھے۔
