ہومJharkhandبلدیاتی انتخابات 2026: رانچی ڈی سی نے تیاریوں کا لیاجائزہ

بلدیاتی انتخابات 2026: رانچی ڈی سی نے تیاریوں کا لیاجائزہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تمام سیلز کو ریاستی انتخابی کمیشن کی ہدایات پر عمل کرنے کی دی ہدایت

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 28؍ جنوری: ضلع انتخابی افسر (میونسپلٹی) و ڈپٹی کمشنر، رانچی منجوناتھ بھجنتر کی صدارت میں میونسپلٹی (عام) انتخابات 2026 کے کامیاب، منصفانہ اور پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے مقصد سے کلکٹریٹ، رانچی کے جی-14 ہال میں مختلف انتخابی سیلز کے سینئراور انچارج افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کے دوران ضلع انتخابی افسر و ڈپٹی کمشنر نے تمام سینئراور انچارج افسران کو ہدایت دی کہ وہ ریاستی انتخابی کمیشن، جھارکھنڈ کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط پر حرف بہ حرف عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے اپنے اپنے سیلز سے متعلق ذمہ داریوں کو مقررہ وقت کے اندر، شفاف اور ذمہ دارانہ طریقے سے نبھائیں۔ ضلع انتخابی افسر و ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتر نے کہا کہ انتخابی عمل کی کامیابی کے لیے تمام سیلز کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور مسلسل جائزہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے انتخابی کام سے وابستہ ہر سطح کے افسر اور ملازم کو غیر جانبداری، شفافیت اور ضابطہ اخلاق کے مطابق کام کرنے کی واضح ہدایت دی۔میٹنگ میں ووٹروں کو ووٹنگ کے لیے بیدار کرنے پر خصوصی زور دیتے ہوئے ضلع انتخابی افسر نے ہدایت دی کہ تشہیر کے مختلف ذرائع سے زیادہ سے زیادہ ووٹروں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، تاکہ جمہوری عمل مزید مستحکم ہو سکے۔ میٹنگ کے دوران مختلف سیلز کے کاموں اور ذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس میں الیکشن سیل، پرسنل سیل، بیلٹ پیپر اور بیلٹ باکس سیل، میٹریل سیل، ٹرانسپورٹ سیل، لاء اینڈ آرڈر و ضابطہ اخلاق سیل، ہیلپ لائن اور عوامی شکایات سیل، مبصر سیل، ٹریننگ سیل، میڈیا سیل، انتخابی اخراجات کی نگرانی کا سیل، انفارمیشن ٹیکنالوجی سیل اور کنٹرول سیل سے متعلق انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلع انتخابی افسر و ڈپٹی کمشنر نے تمام سیلز کے سینئرافسران کو ہدایت دی کہ انتخابی تیاریوں میں کسی بھی سطح پر لاپروائی نہ برتی جائے اور کمیشن کی مقررہ وقت کی حد کے اندر تمام کام مکمل کیے جائیں۔ ساتھ ہی، مسائل کے فوری حل اور باقاعدہ رپورٹنگ پر بھی زور دیا گیا۔ میٹنگ میں میونسپلٹی (عام) انتخابات 2026 کے کامیاب انعقاد کے لیے تشکیل دیے گئے الیکشن سیل، پرسنل سیل، بیلٹ پیپر اور بیلٹ باکس سیل، میٹریل سیل، ٹرانسپورٹ سیل، لاء اینڈ آرڈر و ضابطہ اخلاق سیل، ہیلپ لائن اور عوامی شکایات سیل، مبصر سیل، ٹریننگ سیل، میڈیا سیل، انتخابی اخراجات کی نگرانی کا سیل، انفارمیشن ٹیکنالوجی سیل اور کنٹرول سیل کے سینئر و انچارج افسران موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version