ہومJharkhandلائنس کلب آف مدھو پور نے درگا پوجا کے موقع پر عقیدت...

لائنس کلب آف مدھو پور نے درگا پوجا کے موقع پر عقیدت مندوں کیلئے مشروبات کاانتظام کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

۱۳؍اکتوبر، مدھوپور: درگا پوجا تہوار کے پیش نظر، لائنس کلب آف مدھوپور نے شہر کے شیاما پرساد ہائی اسکول میں واقع سری سری سدھیشوری مندر کے صحن میں عقیدت مندوں کے مشروبات کا انتظام کیا ہے۔ جس کا افتتاح بنگالی کمیٹی کے سکریٹری اور لائنس ممبر شوبھندو ڈی لائنز کلب کے ممبران بشمول صدر شوکت ناز، سکریٹری اتل چورسیہ، ڈسٹرکٹ چیئرپرسن ونود لکشی رامکا، وجے لکشی رامکا نے مشترکہ طور پر کیا۔ لگاتار بڑھتی چلچلاتی گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پوجا پنڈال میں آنے والے عقیدت مندوں کے لیے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام اتوار کو اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر لائنس کلب آف مدھو پور کے ممبران کے ساتھ پوجا کمیٹی کے ممبران اور دیگر موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version