ہومJharkhandبی ایف سی ایل میں55ویں قومی تحفظ ہفتہ مہم کا آغاز

بی ایف سی ایل میں55ویں قومی تحفظ ہفتہ مہم کا آغاز

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پی پی ای نمائش کا انعقاد، جدید حفاظتی آلات اور ٹیکنالوجی کا مظاہرہ

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 7؍مارچ: 55 ویں قومی ہفتہ تحفظ (نیشنل سیفٹی منتھ) کے موقع پر ایچ ایس پی اے یونٹ کے احاطے میں ہفتہ کو پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ (پی پی ای) نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا افتتاح مہمان خصوصی اننت شنکر سیٹھ، وی پی، جی ایف اے نے سینئرحکام کی موجودگی میں کیا۔ نمائش کا مقصد جائے کار پر حفاظت کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور ملازمین کو ذاتی حفاظتی آلات کے صحیح استعمال اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا تھا۔نمائش میں بھارت کی معروف پی پی ای مینوفیکچرنگ کمپنیوں جیسے ‘کرم‘، ‘وینس‘، ‘ادیوگی‘ سمیت دیگر معتبر کمپنیوں نے اپنے جدید ترین حفاظتی آلات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کی۔ اس دوران ‘کنفائنڈ اسپیس انٹری‘ (تنگ جگہوں میں داخلہ)، ‘ورکنگ ایٹ ہائٹ‘(بلندی پر کام) اور ‘گیس ڈیٹیکشن سسٹم‘ سمیت کئی جدید حفاظتی آلات کے بارے میں معلومات دی گئیں اور ان کے محفوظ استعمال کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے ڈویژنل ہیڈز، بزنس یونٹ کے سربراہوں، صدورِ شعبہ اور ملازمین نے اپنی ٹیم کے ارکان کے ساتھ نمائش کا مشاہدہ کیا اور حفاظت سے متعلق جدید ایجادات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔بی ایف سی ایل میں 55 ویں قومی ہفتہ تحفظ 2026 کا آغاز یکم مارچ 2026 کو ایچ ایس پی اے پلانٹ کے احاطے سے باضابطہ طور پر کیا گیا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اننت شنکر سیٹھ، وی پی، جی ایف اے نے جتیندر دویدی کے ساتھ حفاظتی پرچم لہرایا اور سب کے ساتھ حفاظتی عہد لیا۔ پروگرام میں سیفٹی بیجز بھی تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کی نظامت فیروز احمد نے کی۔ اس موقع پر مہمانوں نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے جائے کار پر حفاظت کی اہمیت پر زور دیا۔قومی ہفتہ تحفظ کے دوران پلانٹ میں بیداری کی مختلف سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں سیفٹی کوئز، سیفٹی پینٹنگ مقابلہ، آن جاب سیفٹی کوئز، سیفٹی ریلی اور دیگر شراکتی پروگرام شامل ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد ملازمین کے درمیان حفاظتی کلچر کو مضبوط کرنا اور محفوظ کام کے رویے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس موقع پر تمام ڈویژنل ہیڈز، صدورِ شعبہ اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی اور جائے کار کو محفوظ رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔بی ایف سی ایل انتظامیہ نے “صفر حادثہ اور صفر نقصان” کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ یہ مہم یکم مارچ سے 25 مارچ تک پلانٹ کے احاطے میں منائی جائے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.