ہومJharkhandشہید ITBP جوان گوتَم یادو کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری وداعی

شہید ITBP جوان گوتَم یادو کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری وداعی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بہار میں انتخابی ڈیویٹی کے دوران لگی تھی گولی

جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد ،24؍نومبر: چرکنڈا تھانہ علاقے کی گانجا گلی کے رہنے والے آئی ٹی بی پی جوان گوتَم کمار یادو کی پیر کے روز چرکنڈا سندرنگر گھاٹ پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی ۔ گوتَم یادو بہار اسمبلی انتخابات کے لیے مغربی چمپارن میں تعینات تھے، جہاں ایک حادثے کے دوران ان کی موت ہو گئی۔پولیس کے مطابق سری نگر تھانہ علاقے کے کوہڑا بھوانی پور اسکول کیمپ میں گوتَم یادو اپنی سروس ایل ایم جی صاف کر رہے تھے کہ اچانک غلطی سے فائر ہو گیا۔ گولی ان کے سر میں جا لگی اور موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، ڈی ایس پی اور بٹالین کے جوان موقع پر پہنچے اور لاش اپنے قبضے میں لے لی۔جوان کا جسد خاکی ہفتہ کی شام آئی ٹی بی پی کی 36ویں بٹالین کے ذریعے ان کے آبائی گھر چرکنڈا لایا گیا۔ میتھن سنجے چوک سے چرکنڈا تک بڑی تعداد میں لوگ ترنگا لے کر “بھارت ماتا کی جے” اور “گوتَم امر رہے” کے نعروں کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔ پیر کی صبح جسد خاکی کو سندرنگر گھاٹ لے جایا گیا، جہاں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ شہید کے بیٹے گولو نے انہیں اگنی دی، جبکہ ان کا لپیٹا ہوا ترنگا والد کے حوالے کیا گیا۔اس غمناک موقع پر نیروسا کے ایم ایل اے اروپ چٹرجی بھی موجود تھے۔ انہوں نے شہید جوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوتَم علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال تھے، اور ان کی آخری رسومات میں امڑتی بھیڑ ثابت کرتی ہے کہ عوام انہیں کس قدر چاہتے تھے۔ ان کی موت علاقے ہی نہیں بلکہ ملک کے لیے بھی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔شہید کے بڑے بھائی پپّو یادو—(جو خود فوج میں ملازم ہیں) نے بتایا کہ گوتَم 2014 میں آئی ٹی بی پی میں بھرتی ہوئے تھے اور 11 سال تک ملک کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ “مجھے لگتا ہے کہ ہتھیار صاف کرتے وقت حادثہ پیش آیا۔ محکمہ ہر پہلو سے معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔”چرکنڈاکا پورا علاقہ غم میں ڈوبا ہوا ہے اور اپنے بہادر سپوت کو اشکبار آنکھوں سے آخری وداع دے رہا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version