تنظیم سازی پروگرام کے تحت صورتحال کا جائزہ لیا
جدید بھارت نیوز سروس
لوہردگا، یکم اگست: جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے ذریعہ ریاست بھر میں چلائی جارہی تنظیم سازی مہم کے تحت آج ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش اور ریاستی شریک انچارج بیلا پرساد نے لوہردگا ضلع کی لوہردگا پنچایت، بھنڈارا بلاک کے تحت بڑگائیں اور سینہا بلاک کی تورا پنچایت کا دورہ کیا۔اس دوران قائدین نے گرام پنچایت کمیٹیوں کا اچانک معائنہ بھی کیا، جہاں انہوں نے کمیٹی کے کام، ساخت اور فعالیت کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے بعد تنظیمی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مقامی کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ گاؤں کی سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنا ہماری ترجیح ہے۔ ہر منڈل صدر اور پنچایت صدر کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ہر گرام پنچایت میں گرام کمیٹی کی تشکیل کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی بوتھ سطح پر بوتھ لیول ایجنٹ (بی ایل اے) کی تقرری کو لازمی قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں صرف ایک مضبوط تنظیم ہی کانگریس پارٹی کی طاقت بنے گی۔ شریک انچارج بیلا پرساد نے بھی کارکنوں کو ہدایت دی اور کہا کہ نچلی سطح پر کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تنظیم سازی مہم کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام پنچایتوں میں فعال حصہ لینا چاہیے۔ معائنہ اور جائزہ کے دوران کئی پنچایت صدور، منڈل صدور، بلاک صدور اور بلاک سپروائزر موجود تھے۔ سب نے تنظیم کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پروگرام میں لوہردگا ضلع سپروائزر ڈاکٹر راجیش گپتا، میڈیا چیرمین ستیش پال مجنی، ترجمان ریاض انصاری ،ضلع صدر سکھیر بھگت، ایگزیکٹیو صدر شکیل انصاری، اجے ساہدیو کوڑو بلاک صدر تنویر لوہردگا بلاک صدر سدیو بھگت،بھنڈارا بلاک صدر جگل بھگت، سنیہا بلاک صدر سنیل اورائوں، ضلع کونسل صدر رینا بھگت بھی موجود تھے۔
