ہومJharkhandکھیرو مہتو تیسری بار جے ڈی یو جھارکھنڈ کے ریاستی صدر منتخب

کھیرو مہتو تیسری بار جے ڈی یو جھارکھنڈ کے ریاستی صدر منتخب

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ایک درجن سے زائد اضلاع کے صدور کا ہوااعلان

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 07؍ مارچ: ریاستی جے ڈی یو کی کمان ایک بار پھر کھیرو مہتو کے ہاتھ میں آئی ہے۔ وہ تیسری بار جے ڈی یو جھارکھنڈ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں آیا۔ تنظیمی انتخابات مکمل کرانے کے لیے مقرر کردہ ریاستی الیکشن افسر شرون کمار نے مہتو کو سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ ریاستی صدر کے ساتھ ایک درجن سے زائد ضلع صدور اور ہر اسمبلی حلقہ سے ریاستی کونسل کے اراکین کا بھی انتخاب ہوا۔ انتخاب کے بعد پارٹی کارکنوں نے ریاستی صدر کھیرو مہتو کو مبارکباد دی اور ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر کھیرو مہتو نے پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں رکنیت سازی کی مہم مکمل نہیں ہوئی ہے، وہاں آنے والے وقت میں ضلع صدور کا انتخاب مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے اختتام کے بعد تنظیم میں توسیع کی جائے گی۔ اس بار کام کرنے والوں کو کمیٹی میں جگہ دی جائے گی اور ریاستی کمیٹی مختصر ہوگی۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ نتیش کمار پارٹی کے مسلمہ لیڈر ہیں، ان کے فیصلے کا احترام کریں اور جھارکھنڈ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے دن رات کام کریں۔
درج ذیل ضلع صدور کا انتخاب کیا گیا:
رانچی – تیترا مہتو،دھنباد – پنٹو سنگھ،گوڈا – چندر دھر سنگھ چنو،پاکوڑ – گوتم منڈل،ہزاری باغ – پربھو دیال مہتو،رام گڑھ – جیوتیندر ساہو،بوکارو – پردیپ مہتو،چترا – راماشیشدانگی،پلاموں – منوج دوبے،جمشید پور – سبودھ سریواستو،صاحب گنج – سنیل سنہا،دمکا – ادے سنگھ،سمڈیگا – سنیل نائک،کوڈرما – کرشنا سنگھ گھٹوار،جمشید پور میٹروپولیٹن – اجے کمار،رانچی میٹروپولیٹن – اکھلیش رائے۔
کھیرو مہتو کے دوبارہ صدر بننے پر جے ڈی یو لیڈر ڈاکٹر آفتاب جمیل، بھگوان سنگھ، ساگر کمار اور دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.