ہومJharkhandکھڑگے، راہل،ممتا، بھگونت مان ،تیجسوی ،شیوکمار، کیجریوال، اکھلیش بھی حلف برداری تقریب...

کھڑگے، راہل،ممتا، بھگونت مان ،تیجسوی ،شیوکمار، کیجریوال، اکھلیش بھی حلف برداری تقریب میں شامل ہوئے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
رانچی، 28 نومبر (یو این آئی) جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے آج شام 4 بجے رانچی کے مورہابادی میدان میں منعقد ایک عظیم الشان پروگرام میں ہیمنت سورین کو وزیر اعلیٰ کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ہیمنت سورین نے ریاست کے 14ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیایہ 49 سالہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے رہنما کی بطور وزیر اعلیٰ چوتھی مدت ہوگی اس موقع پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین اور ان کی اہلیہ روپی سورین، بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین اور دیگر موجود تھے۔ دہلی اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ اروند کجریوال اور بھگونت سنگھ مان، اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو، کرناٹک کے سابق نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار، تمل ناڈو کے سابق نائب وزیر اعلی ادے اسٹالن، ایم اے ایس کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ، کپل سبل۔ کانگریس کے جھارکھنڈ انچارج غلام احمد میر، ایم پی پپو یادو، سنجے سنگھ، کلپنا سورین، اسمبلی اسپیکر روندر ناتھ مہتو اور گورو چڈھا سمیت دیگر کئی رہنما موجود تھے۔  مسٹر سورین نے چوتھی بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی جھارکھنڈ کی سیاسی تاریخ میں کئی ریکارڈ ان کے نام درج ہوئے۔ وہ ریاست کی 24 سالہ تاریخ میں چار بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے والے پہلے سیاست دان بن گئے۔ اس سے پہلے ان کے والد شیبو سورین اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارجن منڈا تین تین بار وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے ہیں۔ ہیمنت سورین نے جے ایم ایم، کانگریس اور آر جے ڈی اتحاد کی حمایت سے تشکیل دی گئی حکومت میں 13 جولائی 2013 کو پہلی بار وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ اس حکومت کی مدت 23 دسمبر 2014 تک تھی۔ انہوں نے 29 دسمبر 2019 کو دوسری بار حلف اٹھایا۔ 31 جنوری 2024 کو ای ڈی کے ذریعہ گرفتار ہونے کے بعد انہیں سی ایم کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑاتھا۔ ضمانت پر باہر آنے کے بعد انہوں نے 4 جولائی 2024 کو تیسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ ہیمنت سورین کا نام جھارکھنڈ کے پہلے وزیر اعلی کے طور پر درج کیا جا رہا ہے، جو مسلسل دوسری بار حکومت میں واپس آئے ہیں۔ مسٹر سورین نے حال ہی میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں برہیٹ سے مسلسل تیسری بار جیت حاصل کی، سورین نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گملیل ہیمبرم کو 39,791 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر برہیٹ سیٹ برقرار رکھی۔ جے ایم ایم کی قیادت والے اتحاد نے 81 رکنی اسمبلی میں 56 نشستیں حاصل کرکے اپنی اکثریت برقرار رکھی، جبکہ بی جے پی کی زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو 24 نشستیں ملیں۔ حلف برداری کی تقریب کو منظم کرنے کے لیے پورے رانچی میں انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کے کٹ آؤٹ لگائے گئے تھے۔ کانگریس کی جھارکھنڈ یونٹ کے انچارج اور پارٹی جنرل سکریٹری غلام احمد میر نے کہا کہ ہیمنت سورین کی قیادت والی حکومت کی حلف برداری کے پیش نظر آج رانچی شہر میں اسکول بند رہے ۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version